قومی خبریں

حج 2023: دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی میں مزید ڈاکٹروں کی تعیناتی، ایکسرے، ای سی جی اور سبھی جانچ کا انتظام

دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کی چیئرپرسن کوثر جہاں نے ایگزیکٹو آفیسر اشفاق احمد عارفی، ڈپٹی ایگزیکٹو آفیسر محسن علی کے ساتھ میڈیکل کیمپ کا معائنہ کیا۔

<div class="paragraphs"><p>میڈیکل کیمپ</p></div>

میڈیکل کیمپ

 

تصویر بذریعہ پریس ریلیز

نئی دہلی: حج بیت اللہ کے لیے عازمین حج کا طبی کیمپ گزشتہ 5 اپریل سے مسلسل جاری ہے اور آئندہ 14 اپریل تک ہفتے کے تمام دن بشمول اتوار اور سرکاری چھٹیوں کے دن بھی جاری رہے گا۔ اسی ضمن میں آج گڈ فرائیڈے کی سرکاری تعطیل کے باوجود میڈیکل جانچ کیمپ میں عازمین حج کو طبی سہولیات فراہم کی گئیں۔ تین دنوں میں اب تک پانچ سو سے زائد عازمین کو طبی سرٹفیکٹ جاری کیے گئے ہیں۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ آج محمکہ صحت، دہلی سرکار نے طبی ٹیم میں ڈاکٹروں اور پیرامیڈیکل اسٹاف کی تعداد میں اضافہ کر دیا ہے۔

Published: undefined

دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کی چیئرپرسن کوثر جہاں نے ایگزیکٹو آفیسر اشفاق احمد عارفی، ڈپٹی ایگزیکٹو آفیسر محسن علی کے ساتھ میڈیکل کیمپ کا معائنہ کیا۔ گزشتہ دنوں حج کیمپ میں عازمین کی بھیڑ کو دیکھتے ہوئے کوثر جہاں نے خصوصی دلچسپی لیتے ہوئے بہتر سے بہتر انتظامات کو یقینی بنایا اور اپنے اس عزم کا اظہار کیا کہ آئندہ دنوں میں اور بھی سہولیات مہیا کرانے کی بھرپور کوشش جاری رہے گی۔ جس کے تحت امید کی جاتی ہے کہ دہلی سرکار اور ایم سی ڈی کی علاقائی ڈسپنسری، اسپتال اور محلہ کلینک میں بھی طبی جانچ شروع کی جا سکتی ہیں۔ اس سلسلے میں حتمی اطلاع بعد میں فراہم کی جائے گی۔

Published: undefined

آج سے ممبر دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی محمد سعد کی کوششوں سے عازمین حج کو ایک ہی مقام پر ہر طرح کی جانچ اور ایکسرے اور ای سی جی کی مشین بھی لگا دی گئی ہے۔ اب عازمین حج دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی (حج منزل) میں ان سبھی سہولیات کا بھی فائدہ رعایتی قیمتوں پر اٹھا سکیں گے۔ سیلم پور اسمبلی حلقہ کے ایم ایل اے اور دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کے ممبر عبدالرحمن اور اوکھلا اسمبلی حلقہ کے ایم ایل اے امانت اللہ خان کی کوششوں سے جگ پرویش اسپتال، شاستری پارک اور بٹلہ ہاؤس سرکاری ڈسپینسری میں بھی عازمین حج کی طبی جانچ سرٹیفکٹ جاری کرنے کا خصوصی انتظام کر دیا گیا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined