سری نگر: جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے حیدر پورہ انکاؤنٹر کی مجسٹریل انکوائری کرنے کے احکامات صدر کئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت مقرہ وقت میں رپورٹ جمع ہوتے ہی اس سلسلے میں مناسب کارروائی کرے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ جموں وکشمیر انتظامیہ عام شہریوں کی زندگیوں کے تحفظ اور انصاف فراہم کرنے کے لئے پرعزم ہے۔ موصوف لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے یہ باتیں جمعرات کے روز اپنے ایک ٹوئٹ میں کیں۔
Published: undefined
ان کا ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ ’حیدر پورہ انکاؤنٹر میں ایک ایڈیشنل ضلع مجسٹریٹ کے عہدے والے افسر کی سربراہی میں مجسٹریل انکوائری کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ حکومت مقررہ وقت میں رپورٹ جمع ہونے کے ساتھ ہی مناسب کارروائی کرے گی‘۔ انہوں نے ٹوئٹ میں مزید کہا کہ ’جموں و کشمیر انتظامیہ عام شہریوں کی زندگیوں کے تحفظ کے عزم کا اعادہ کرتی ہے اور انصاف کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا‘۔
Published: undefined
بتا دیں کہ حیدر پورہ انکاؤنٹر میں ہلاک ہونے والوں میں مکان مالک الطاف احمد اور کرایہ دار مدثر گل بھی شامل ہیں۔ مہلوکین کے اہلخانہ لاشوں کی واپسی کے مطالبے کو لے کر سراپا احتجاج ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ دونوں بے گناہ ہیں اور ان کا ملی ٹنسی سے کوئی واسطہ نہیں تھا۔
Published: undefined
پولیس کے مطابق مکان مالک کی موت کراس فائرنگ کے دوران واقع ہوئی جبکہ مدثر گل ایک ملی ٹںت اعانت کار تھا۔ جموں وکشمیر کی سیاسی جماعتوں بشمول نیشنل کانفرنس، پی ڈی پی، پیپلز کانفرنس، جموں وکمشیر اپنی پارٹی، سی پی آئی (ایم) نے اس واقعے میں تحقیقات کرانے کا مطالبہ کیا ہے اور لواحقین کو لاشیں واپس دینے کی حمایت کی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined