قومی خبریں

گجرات: گودھرا کے مسلمانوں نے بھی پیش کی انسانیت کی مثال، مسجد کو بنایا کووڈ سینٹر

فرقہ وارانہ تشدد کے لئے بدنام گجرات کے شہر گودھرا کے مسلمانوں نے انسانیت کی مثال پیش کرتے ہوئے یہاں کی دوسری سب سے بڑی ’آدم مسجد‘ کو کورونا کے اسپتال میں تبدیل کر دیا گیا ہے

تصویر ویڈیو گریب
تصویر ویڈیو گریب 

ہندوستان میں جوں ہی کورونا وائرس نے قدم رکھے میڈیا، فرقہ پرستوں اور ہندو انتہا پسندوں نے تبلیغی جماعت کے نام مسلمانوں کو بدنام کرنے کی پوری کوششیں کیں۔ تاہم وہ اپنی کوششوں میں کامیاب نہیں ہو سکے اور انہیں منہ کی کھانی پڑی۔ ادھر مسلمانوں نے اس طرح کے الزامات کی پروا نہ کرتے ہوئے کورونا کے دور میں لگاتار انسانیت کی مثالیں قائم کی ہیں۔ دہلی، ممبئی، پونے وغیرہ کئی شہروں سے اطلاعات موصول ہوئیں کہ یہاں مساجد کو کووڈ-19 کے اسپتالوں میں تبدیل کر دیا گیا ہے اور اب گجرات سے بھی اس طرح کی خبر موصول ہوئی ہے۔

Published: undefined

فرقہ وارانہ تشدد کے لئے بدنام گجرات کے شہر گودھرا میں شہر کی دوسری سب سے بڑی مسجد ’آدم مسجد‘ کو کورونا کے اسپتال میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔ ایک ہفتہ سے زیادہ وقت سے اس مسجد کی ایک منزل کو کووڈ کئر سینٹر میں تبدیل کیا گیا ہے اور 20 جولائی تک یہاں 9 کورونا پازیٹو مریضوں کا علاج ہو چکا تھا۔ جس مریضوں کا یہاں علاج کیا گیا وہ صرف مسلم طبقہ سے ہی وابستہ نہیں تھے بلکہ الگ الگ طبقہ سے تھے۔

Published: undefined

الحیات اسپتال کے چیف ڈاکٹر حسین نے بی بی سی کو بتایا، ’’یہ گودھرا کی سب سے بڑی مسجد ہے۔ یہاں کے کلکٹر اور افسران نے اس جگہ کا جائزہ لینے کے بعد کووڈ سینٹر بنانے کی اجازت دی۔ ہم نے آدھی مسجد کو اسپتال میں بدل دیا اور 32 بستروں والے اسپتال کی شروعات کی۔‘‘

Published: undefined

انہوں نے مزید کہا، ’’یہاں 24 گھنٹے ڈاکٹر موجود رہتے ہیں اور مریضوں کی پوری دیکھ بھال کی جاتی ہے۔ یہاں 8 خواتین اور 8 مردوں کے لئے آئسولیشن بیڈ کا انتظام کیا گیا ہے۔ جبکہ بقیہ بستر کورونا پازیٹو مریضوں کے علاج کے لئے رکھے گئے ہیں۔ مسجد کے اسپتال نے 11 جولائی سے خدمات انجام دینا شروع کر دی تھیں۔‘‘

Published: undefined

یہاں کے مریضوں کو حکومت کی گائڈلائن کے مطابق ہی دوائی دی جاتی ہے اور اسٹاف کی صحت کا بھی خیال رکھا جاتا ہے۔ سرکاری اور نجی اسپتالوں سے مریضوں کے لئے کھانا آ جاتا ہے۔ مریضوں کو دو پہر اور رات کا کھانا اور صبح شام کا ناشتہ دیا جاتا ہے۔ مسجد کے اسپتال کی طرف سے مریضوں کو روزانہ دودھ، بسکٹ اور پھل دئے جاتے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined