قومی خبریں

کورونا سے پریشان گجرات حکومت کا ’یو ٹرن‘، اسکول رہیں گے بند، احمد آباد میں رات کا کرفیو

گجرات حکومت نے کورونا کے معاملوں میں اضافہ دیکھ کر اسکول، کالج اور یونیورسٹیوں کو کھولنے کے فیصلہ پر یو-ٹرن لے لیا ہے۔ ساتھ ہی احمد آباد میں رات 9 بجے سے صبح 6 بجے تک کرفیو لگانے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔

علامتی تصویر آئی اے این ایس
علامتی تصویر آئی اے این ایس 

ہندوستان کی کچھ ریاستوں میں کورونا کے معاملے لگاتار بڑھ رہے ہیں، جن میں گجرات بھی شامل ہے۔ گجرات حکومت نے کورونا سے پیدا مشکل حالات کے پیش نظر اسکول، کالج اور یونیورسٹیوں کو دوبارہ کھولنے کے فیصلے پر یو-ٹرن لے لیا ہے۔ ساتھ ہی حکومت نے ریاست کی معاشی راجدھانی احمد آباد میں رات 9 بجے سے صبح 6 بجے تک کرفیو نافذ کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔ ریاستی حکومت نے جمعرات کی شب تعلیمی اداروں سے متعلق اپنے بیان میں کہا کہ اسکول و کالج کو پھر سے کھولنے کے فیصلے کو ’ملتوی‘ کر دیا گیا ہے۔

Published: undefined

واضح رہے کہ دیوالی تہوار کے بعد خصوصی طور پر احمد آباد میں کورونا وائرس کے معاملے تیزی سے ب ڑھے ہیں۔ لہٰذا حکومت نے 11 نومبر کو صلاح و مشورہ کر کے 23 نومبر کو اسکولوں، کالجوں اور یونیورسٹیوں کو پھر سے کھولنے کا فیصلہ کرتے ہوئے اس سلسلے میں ہدایات بھی جاری کر دی تھی۔

Published: undefined

وزیر تعلیم بھوپندر سنگھ چوڈاساما نے پہلے سلسلہ وار طریقے سے تعلیمی اداروں کو کھولنے کی بات کہی تھی، ساتھ ہی آن لائن ایجوکیشن جاری کرھنے کی ہدایت بھی دی تھی۔ حالانکہ پرائمری اسکولوںک و پھر سے کھولنے پر کوئی فیصلہ نہیں ہوا تھا۔ حکومت نے کہا تھا کہ وہ 11 نومبر کے فیصلے پر عمل کیے جانے کے بعد حالات کو دیکھتے ہوئے آگے کا فیصلہ لے گی۔ حکومت کے اس قدم کی عوام میں کافی تنقید بھی ہوئی تھی۔ بالآخر حکومت کو اپنا فیصلہ واپس لینا پڑا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • ٹی-20 عالمی کپ: ویسٹ انڈیز کو ملی دہشت گردانہ حملہ کی دھمکی، سیکورٹی میں اچانک کیا گیا اضافہ

  • ,
  • کے. کویتا کو نہیں ملی راحت، ای ڈی-سی بی آئی کیس میں عدالت سے ضمانت کی عرضداشت خارج