قومی خبریں

گجرات انتخابات: راہل گاندھی نے کیے 3 اہم وعدے، ’کانگریس کی حکومت بننے کے بعد ملازمین کو ملے گا ان کا حق‘

راہل گاندھی نے کہا کہ اگر گجرات میں کانگریس کی حکومت بنتی ہے تو ملازمین کو ان کا حق دیا جائے گا۔

راہل گاندھی / ویڈیو گریب
راہل گاندھی / ویڈیو گریب 

نئی دہلی: گجرات میں اسمبلی انتخابات ہونے والے ہیں اور تمام جماعتیں انتخابی مہم میں مصروف ہیں۔ دریں اثنا، کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے اہم مسائل اٹھائے ہیں۔ اس کے ساتھ انہوں نے عوام سے 3 اہم وعدے بھی کئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر گجرات میں کانگریس کی حکومت بنتی ہے تو ملازمین کو ان کا حق دیا جائے گا۔

Published: undefined

راہل گاندھی نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا، "کانگریس کا پختہ وعدہ۔ کنٹریکٹ ورکرز کو مستقل ملازمت فراہم کی جائے گی۔ پرانی پنشن اسکیم (او پی ایس) بحال ہوگی، بروقت ترقی دی جائے گی، جو کہ راجستھان میں نافذ کر دیا گیا ہے۔ اب گجرات میں بھی کانگریس کی حکومت بنتے ہی ملازمین کو ان کا حق حاصل ہو جائے گا۔‘‘

Published: undefined

اس سے قبل 29 اکتوبر کو راجستھان کے وزیر اعلی اشوک گہلوت نے گجرات میں کانگریس کی انتخابی مہم کا آغاز کیا تھا۔ گجرات ماڈل کو کھوکھلا بتاتے ہوئے انہوں نے راجستھان کی طرز پر گجرات میں بھی سرکاری ملازمین کے لئے پرانی پنشن اسکیم لاگو کرنے کا وعدہ کیا۔

Published: undefined

اشوک گہلوت نے کنٹریکٹ ملازمین کو دیوالی کا تحفہ دیا تھا۔ انہوں نے دیوالی سے عین قبل کہا تھا کہ ’’ہم نے کنٹریکٹ ورکرز کو ریگولر کرنے کے لیے دروازے کھولنے کا تاریخی فیصلہ کیا ہے۔ یہ فیصلہ تقریباً 110000 کنٹریکٹ ورکرز کے سماجی تحفظ کو یقینی بنائے گا۔ گہلوت نے کہا تھا کہ میں ان تمام لوگوں کو مبارکباد دیتا ہوں جو اس فیصلے سے مستفید ہوں گے اور میں ان کے روشن مستقبل کی خواہش کرتا ہوں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined