قومی خبریں

گجرات: 25 نئے وزراء کی فہرست جاری، ریوابا جڈیجہ کابینہ میں شامل

گجرات حکومت نے اپنی کابینہ میں 25 نئے وزراء شامل کیے ہیں، جن میں کرکٹر رویندر جڈیجہ کی اہلیہ ریوابا جڈیجہ بھی شامل ہیں۔ فہرست میں ہرش سانگھوی، ارجن موڈھواڈیا اور دیگر نمایاں رہنما شامل ہیں

<div class="paragraphs"><p>وزیر اعلیٰ گجرات بھوپیندر پٹیل / آئی اے این ایس</p></div>

وزیر اعلیٰ گجرات بھوپیندر پٹیل / آئی اے این ایس

 

گاندھی نگر: گجرات حکومت کی کابینہ کی توسیع کے تحت 25 نئے وزراء کی فہرست منظر عام پر آ گئی ہے۔ اس نئی کابینہ میں ہندوستانی کرکٹر رویندر جڈیجہ کی اہلیہ ریوابا جڈیجہ کو بھی شامل کیا گیا ہے، جو جام نگر نارتھ سے ایم ایل اے ہیں۔

مرکزی وزیر اعلیٰ بھوپنڈر پٹیل کی سربراہی میں بننے والی کابینہ میں دیگر نمایاں ناموں میں بکرم بجل چھنگا، سوروپ جی سردار جی ٹھاکور، پروین مالی، رشی کیش پٹیل، پی سی برنڈا، درشنا واگھیلا، کانتی لال امرتیہ، کنور جی بھائی باولیا، ارجن موڈھواڈیا، ڈاکٹر پردومن واجا، کوشک ویکاریا، پرشوتم سولنکی، جیتیندر واگھانی، رمن سولنکی، کملش پٹیل، سنجے سنگھ مہیدا، رمیش کٹارا، پر پرفول پانسیریا، ہرش سنگھوی، منیشا وکیل اور اشور سنگھ پٹیل شامل ہیں۔

Published: undefined

اس توسیع سے قبل نو وزراء کو ہٹایا گیا، جبکہ 6 پرانے چہرے نئی کابینہ میں برقرار رہے۔ ان میں رشی کش پٹیل، کنو بھائی دیسائی، کنور جی باولیا، پرفول پانسیریا، پرشوتم بھائی اودھو جی بھائی سولنکی اور ہرش سنگھوی شامل ہیں۔ اس توسیع کے بعد کابینہ کی کل تعداد 27 ہو گئی ہے۔

بی جے پی رہنما اور کرناٹک کے سابق گورنر وجے بھائی والا نے کہا، ’’یہ شفاف عمل ہے اور پارٹی کے ہر کارکن کو اس سے آگاہی ہے۔ جو بھی کارکن ہے، وہ مستقبل میں بھی ایمانداری اور لگن سے پارٹی کی خدمت کرے گا۔‘‘ بی جے پی رہنما بھرت پنڈیا نے کہا کہ نئے کابینہ میں جوان اور تجربہ کار رہنماؤں کا امتزاج صوبے کی ترقی کو تیز کرے گا۔

Published: undefined

ایم ایل اے پنکج دیسائی نے کہا کہ تمام برادریوں کی نمائندگی کابینہ میں شامل کر کے 2027 کے انتخابات کی تیاری کی گئی ہے اور سماجی ہم آہنگی کو مضبوط بنایا جائے گا۔

گجرات اسمبلی میں بی جے پی کے پاس 156، کانگریس کے پاس 17 اور عام آدمی پارٹی کے پاس 5 نشستیں ہیں، جس کی بنیاد پر حکومت مستحکم ہے۔

Published: undefined