قومی خبریں

گجرات پُل حادثہ: ریسکیو مہم چوتھے دن بھی جاری، ندی سے مزید ایک لاش برآمد، مہلوکین کی تعداد 20 ہوئی

وڈودرا کے ضلع مجسٹریٹ انل دھمیلیا نے کہا کہ ’’مہم کے اگلے مرحلہ (ہفتہ کو) میں ہم مین سلیب کو ہٹانے اور لاپتہ اشخاص کی تلاش کے لیے ایک تکنیکی ٹیم کی مدد لیں گے۔‘‘

<div class="paragraphs"><p>حادثہ کا شکار پُل، تصویر سوشل میڈیا</p></div>

حادثہ کا شکار پُل، تصویر سوشل میڈیا

 
Admin

گجرات کے وڈودرا میں مہی ساگر ندی پر بنا پُل منہدم ہونے کے بعد لاپتہ ہوئے شخص کی تلاش میں لگاتار چوتھے دن، یعنی ہفتہ کے روز بھی ریسکیو مہم جاری رہی۔ اس حادثہ میں اب تک 20 لوگوں کی موت ہو چکی ہے اور کچھ لاپتہ اشخاص کی تلاش شدت کے ساتھ جاری ہے۔ جمعہ کے روز ندی سے مزید ایک لاش برآمد ہوئی تھی اور ایک دیگر زخمی شخص کی اسپتال میں علاج کے دوران موت واقع ہو گئی۔ اس طرح مہلوکین کی تعداد بڑھ کر 20 تک پہنچ گئی۔

Published: undefined

وڈودرا ضلع مجسٹریٹ انل دھمیلیا نے بتایا کہ ایک شخص اب بھی لاپتہ ہے اور اسے ڈھونڈنے کی کوشش ہفتہ کے روز ایک بار پھر شروع کر دی گئی ہے۔ بدھ کی صبح گمبھیرا گاؤں کے پاس 4 دہائی قدیم پُل کا ایک حصہ منہدم ہو جانے سے کئی گاڑیاں مہی ساگر ندی میں گر گئی تھیں اور ابھی تک سبھی کو ندی سے نکالا نہیں جا سکا ہے۔ یہ پُل آنند اور وڈودرا اضلاع کو جوڑتا ہے۔

Published: undefined

بہرحال، ضلع مجسٹریٹ کا کہنا ہے کہ ہفتہ کے روز شروع ہوئی مہم کا ایک ہدف ندی میں گرے مین سلیب کو ہٹانا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ’’مہم کے اگلے مرحلہ (ہفتہ کو) میں ہم مین سلیب کو ہٹانے اور لاپتہ شخص کی تلاش کے لیے ایک تکنیکی ٹیم کی مدد لیں گے۔ ساتھ ہی ندی میں گرے سلفیورک ایسڈ سے لدے ٹینکر کو بہ حفاظت نکالنے کے لیے گجرات آلودگی کنٹرول بورڈ کی مدد لی جائے گی۔‘‘

Published: undefined

واضح رہے کہ حادثہ سے متعلق ابتدائی رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے ایک ریاستی وزیر نے جمعہ کے روز کہا تھا کہ یہ حادثہ پیڈسٹل (بنیادی ستون) اور ایک جوڑ ٹوٹنے کی وجہ سے ہوئی تھی۔ این ڈی آر ایف، ایس ڈی آر ایف اور دیگر ایجنسیاں ریسکیو مہم کا حصہ ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined