قومی خبریں

گجرات: کووڈ اسپتال کے ’آئی سی یو‘ میں آگ لگنے کا واقعہ، 5 مریض ہلاک

گجرات کے ایک کووڈ ہسپتال کے آئی سی یو میں جمعرات کو دیر رات گئے شدید آگ پھیل گئی جس میں جھلس جانے کی وجہ سے کورونا کے پانچ مریضوں کی موت واقع ہوئی

تصویر بشکریہ ٹوئٹر @ourvadodara
تصویر بشکریہ ٹوئٹر @ourvadodara 

راجکوٹ: گجرات کے راجکوٹ ضلع کے ایک کووڈ ہسپتال میں جمعرات کو دیر رات گئے آگ لگ جانے سے پانچ مریضوں کی جھلس کر موت ہو گئی۔ حدثہ میں مزید ایک کورونا مریض کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔ تاحال آگ لگنے کی وجوہات معلوم نہیں ہو سکی ہیں، تاہم خیال ہے کہ طبی آلات میں شارٹ سرکٹ ہونے کی وجہ سے آگ لگی ہوگی۔

Published: undefined

راجکوٹ شہر کے آنند بنگلا چوراہے کے پاس جس ادے شوانند کووڈ ہسپتال کے آئی سی یو وارڈ میں جمعرات کو رات کے تقریباً دو بجے آگ لگی، اس میں کورونا کے 33 مریض زیر علاج تھے۔ بچائے گئے مریضوں کو دوسرے ہسپتال میں منتقل کیا گیا ہے۔

Published: undefined

اس حادثہ میں جان گنوانے والے مریضوں کے نام رام سنگھ بھائی، نتن بھائی بدانی، سکلال اگراوت، سنجے راٹھور اور کیشو بھائی اکبری ہیں۔ خیال رہے کہ ادے شیوانند ہسپتال کو ستمبر میں کووڈ کے مرکز کے طور پر منظوری دی گئی تھی۔ گجرات کے کسی ہسپتال میں اگست سے اب تک آگ لگنے کا یہ چوتھا واقعہ ہے۔

Published: undefined

ضلع کے کمشنر منوج اگروال نے بتایا کہ حادثہ کی اطلاع ملنے کے بعد وزیر اعلیٰ وجے روپانی مسلسل ان کے رابطہ میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حادثہ کا جو بھی ذمہ دار ہوگا اس پر کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

ہسپتال کے طبی عملہ نے بتایا کہ جمعرات کی رات دوسری منزل پر واقعہ آئی سی یو وارڈ میں اچانک دھنوے کا غبار اٹھکنے لگا۔ اس کے بعد ڈاکٹروں اور تمام طبی اہلکار میں بھگدڑ مچ گئی۔ انہوں نے بتایا کہ مریضوں کو کھڑکیاں اور شیشے توڑ کر محفوظ نکالا گیا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined