قومی خبریں

بچوں کے ساتھ حج پر جانے والے والدین کے لیے سعودی حکومت نے جاری کی گائیڈلائنس

سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ نے بچوں کو عمرہ پر لے جانے والے والدین کے لیے گائیڈلائنس جاری کرتے ہوئے تمام قوانین پرعمل کرنے کی اپیل کی ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

ہر مسلمان کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ مکہ مکرمہ جا کر کعبۃ اللہ کی زیارت کرے اور مدینہ منورہ جا کر روضۂ رسول پر حاضری دے۔ کیا ہی خوش نصیب ہوتے ہیں وہ لوگ جن کی یہ خواہش رب العالمین پوری کر تے ہیں۔ لیکن اس سعادت کے حصول کے لیے جو لوگ سعودی عرب جاتے ہیں ان کے لیے کچھ گائیڈلائنس ہوتی ہیں اور وقتاً فوقتاً سعودی حکومت کے ذریعہ نئی گائیڈلائنس بھی جاری کی جاتی ہیں۔ تازہ ترین خبروں کے مطابق سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ نے ایک بار پھر کچھ گائیڈلائنس جاری کی ہیں۔

Published: undefined

دراصل حرمین شریفین میں حج وعمرہ ادا کرنے والوں کی بھیڑ کو کنٹرول کرنے اور بحسن و خوبی تمام ارکان کی ادائیگی کے لیے سعودی کی وزارت حج وعمرہ وقتاً فوقتاً رہنما ہدایات جاری کرتی رہتی ہے اور قوانین میں ترمیم و تبدیلی کرتی رہتی ہے۔ اسی کے پیشِ نظر حج وعمرہ ادا کرنے والوں کے لیے سعودی وزارت حج وعمرہ نے ایک بار پھر گائیڈ لائنس جاری کی ہیں۔ اس گائیڈ لائنس کے تحت وزارت حج و عمرہ نے بچوں کو اپنے ساتھ لانے والے والدین سے اپیل کی ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ ان کے بچے احاطہ حرم میں امن و امان برقرار رکھیں۔ عمرہ کے دوران جب بچے اسکلیٹر کا استعمال کریں تو والدین ان کے ساتھ رہیں نیز ضرورت پڑنے پر حفاظت پر مامور اہلکاروں کی مدد لیں۔

Published: undefined

واضح رہے کہ حج  و عمرہ کے لیے درخواست دہندگان کو سب سے پہلے رجسٹریشن کروانا ہوتا ہے جس کے بعد اسے کچھ ضروری اصولوں پر عمل بھی کرنا ہوتا ہے۔ اس بار ہندوستان سے 1 لاکھ 40 ہزار 20 عازمین حج کی سعادت حاصل کریں گے۔ اس سے قبل سعودی عرب نے عازمین حج اور وہاں رہ رہے لوگوں کو وارننگ جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر آپ بغیر اجازت حج میں شرکت کرتے ہیں تو آپ کو 50 ہزار ریال جرمانہ ادا کرنا پڑے گا۔ اس کے ساتھ ہی اگر کوئی عازم حج و عمرہ سے متعلق کسی قانون کی خلاف ورزی کا مرتکب پایا جاتا ہے تو اس کے لیے 6 ماہ قید کی سزا ہے۔

Published: undefined

سعودی کی وزارت حج و عمرہ نے زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر کوئی قواعد کی خلاف ورزی کرتا ہوا پایا جاتا ہے تو اس کے لیے سخت سزا کا انتظام کیا گیا ہے۔ اگر ہم اس 50 ہزار ریال کے جرمانے کو ہندوستانی کرنسی میں دیکھیں تو یہ تقریباً 11 لاکھ 5 ہزار 73 روپے کے برابر ہوگا۔ وزارت حج و عمرہ نے یہ بھی کہا ہے کہ اگر کوئی شخص قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پایا جاتا ہے تو اس کا نام میڈیا چینلز کے ذریعے عام کیا جائے گا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined