قومی خبریں

نئے سال کے دن سے پہلے دہلی میں گریپ-4 پابندیاں ہٹا دی گئیں

دہلی میں آلودگی کی سطح میں بہتری کے بعد، سی اے کیو ایم نے گریپ-4 پابندیوں کو ہٹانے کا حکم دیا۔ واضح رہےگریپ-3 پابندیاں لاگو رہیں گی۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

 

نئے سال سے پہلے دہلی میں گریپ4-پابندیاں ہٹا دی گئی ہیں۔ یہ فیصلہ آلودگی کی سطح میں بہتری کے بعد کیا گیا ہے۔واضح رہےگریپ3 پابندیاں لاگو رہیں گی۔ کمیشن فار ایئر کوالٹی مینجمنٹ(سی اے کیو ایم)نے یہ فیصلہ سپریم کورٹ کی ہدایات کی تعمیل کرتے ہوئے 21 نومبر 2025 کو جاری کردہ نظرثانی شدہ گریڈڈ ریسپانس ایکشن پلان (GRAP) کے تحت لیا۔ فی الحال، 14 اکتوبر، 19 اکتوبر اور 13 دسمبر 2025 کے احکامات کے مطابق، مرحلہ 1، 2، 3، اور 4 نافذ العمل تھے۔ دہلی حکومت نے پہلے واضح کیا تھا کہ گریپ-4 کو اٹھائے جانے کے بعد بھی ’نو پی یو سی ، نو فیول ‘ یعنی پی یو سی نہیں تو تیل بھی نہیں ملے گا کا اصول جاری رہے گا۔

Published: undefined

گریپ پر ذیلی کمیٹی نے کل (24 دسمبر) کو خطے کی ہوا کے معیار کی پیشن گوئیوں کا جائزہ لینے کے لیے میٹنگ کی۔ کمیٹی نے مشاہدہ کیا کہ تیز ہواؤں اور سازگار موسم کی وجہ سے دہلی کی ہوا کے معیار میں نمایاں بہتری آئی ہے۔ 24 دسمبر 2025 کو، اے کیو آئ 271 پر ریکارڈ کیا گیا ۔ تاہم، ہوا کی رفتار کم ہونے کے ساتھ آنے والے دنوں میں اے کیو آئی میں اضافہ متوقع ہے۔

Published: undefined

تاہم، کمیشن نے واضح کیا کہ 21 نومبر 2025 کے نظرثانی شدہ گریپ کے مطابق، مرحلہ 1، 2، اور 3 کے تحت تمام اقدامات کو پورے این سی آر میں سختی سے نافذ کیا جائے گا اور ان کی نگرانی کی جائے گی، تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ ہوا کا معیار دوبارہ 'شدید+' زمرے میں نہ پہنچے۔ تمام متعلقہ اداروں کو مرحلہ 2 اور 3 کے تحت اقدامات کو مزید تیز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ مزید برآں، سردیوں کے موسم کے پیش نظر، شہریوں پر زور دیا گیا ہے کہ وہ گریپ کے مراحل 1، 2 اور 3 کے تحت جاری کردہ سٹیزن چارٹر پر سختی سے عمل کریں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined