قومی خبریں

صحافیوں، سیاست دانوں، سماجی کارکنان پر درج مقدمے واپس لے حکومت: دگوجے سنگھ

کانگریس کے سینئر رہنما دگوجے سنگھ نے بدھ کو راجیہ سبھا میں صحافیوں، سیاست دانوں اور سماجی کارکنان پر حال ہی میں درج کیے گئے مقدمے واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے

دگوجے سنگھ / تصویر آئی اے این ایس
دگوجے سنگھ / تصویر آئی اے این ایس 

نئی دہلی: کانگریس کے سینئر رہنما دگوجے سنگھ نے بدھ کو راجیہ سبھا میں صحافیوں، سیاست دانوں اور سماجی کارکنان پر حال ہی میں درج کیے گئے مقدمے واپس لینے کا مطالبہ کیا۔

Published: undefined

دگوجے سنگھ نے ایوان میں وقفہ صفر کے دوران صحافیوں، سیاست دانوں اور سماجی کارکنان پر حال ہی میں ملک سے غداری کے الزام میں درج کی گئی ایف آئی آر واپس لینے کا مطابلہ کیا۔ انہوں نے تین ریاستوں میں چار پانچ لوگوں کے خلاف ایک جیسی ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک سازش ہے۔

Published: undefined

کانگریس رہنما نے کہا کہ ملک سے غداری کا معاملہ درج کرنے والی دفعات انگریزی حکومت کے وقت کی ہیں ان کا استعمال جدید ہندوستان میں نہیں کیا جانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ یہ مقدمے واپس لئے جانے چاہیے۔ واضح رہے کہ حال ہی میں رہنما ششی تھرور اور کئی اہم صحافیوں اور سماجی کارکنان کے خلاف ملک سے غداری اور دیگر دفعات میں ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined