فائل تصویر آئی اے این ایس
پاکستان کو بے نقاب کرنے کے لیے مودی سرکار نے آل پارٹی وفد تشکیل دیا ہے جسے سات گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ اس گروپ میں کانگریس رکن پارلیمنٹ ششی تھرور سے لے کر اے آئی ایم آئی ایم کے رکن پارلیمنٹ اسد الدین اویسی تک سبھی شامل ہیں۔ عرب ممالک کا دورہ کرنے والے گروپ میں اسد الدین اویسی کا نام نمایاں طور پر شامل ہے۔ جبکہ ششی تھرور اور شیوسینا کے رکن پارلیمنٹ ملند دیوڑا امریکہ اور کولمبیا جیسے ممالک کے دورے پر ہوں گے۔
Published: undefined
کل جماعتی وفد کے پہلے گروپ میں 7 لیڈران شامل ہوں گے جن کی قیادت بی جے پی ایم پی بیجینت پانڈا کریں گے جو سعودی عرب، کویت، بحرین اور الجزائر کا دورہ کریں گے۔ ان میں رکن پارلیمنٹ نشی کانت دوبے، اسد الدین اویسی، ستنام سنگھ سندھو، غلام نبی آزاد، ایس پھنگن، کونیک، ریکھا شرما شامل ہیں۔
Published: undefined
دوسرے گروپ میں، بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ روی شنکر پرساد کی قیادت میں رہنما برطانیہ، فرانس، جرمنی، یورپ، اٹلی اور ڈنمارک کا دورہ کریں گے۔ ان میں ٹی ڈی پی کی رکن پارلیمنٹ پنڈریشوری، شیو سینا یو بی ٹی کی رکن پارلیمنٹ پرینکا چترویدی، غلام علی کھٹانہ، امر سنگھ، سمیک بھٹاچاریہ اور ایم جے اکبر شامل ہوں گے۔
Published: undefined
جے ڈی یو کے رکن پارلیمنٹ سنجے کمار جھا کی قیادت میں تیسرا گروپ انڈونیشیا، ملائیشیا، کوریا، جاپان اور سنگاپور جائے گا۔ جس میں بی جے پی ممبران پارلیمنٹ اپراجیتا سارنگی، یوسف پٹھان، برج لال، سی پی آئی ممبران پارلیمنٹ جان برٹاس اور سلمان خورشید شامل ہیں۔
Published: undefined
چوتھا گروپ جس کی قیادت شیوسینا کے ایم پی شریکانت شندے کررہے ہیں وہ متحدہ عرب امارات، لائبیریا، جمہوریہ کانگو جائے گا۔ اس میں بی جے پی کے ممبران پارلیمنٹ بانسوری سوراج، ای ٹی محمد بشیر، اتل گرگ، سمبت پاترا، منن مشرا اور سابق رکن پارلیمنٹ ایس ایس اہلووالیہ شامل ہیں۔
Published: undefined
کانگریس کے رکن پارلیمنٹ ششی تھرور کی قیادت میں پانچواں گروپ امریکہ، پاناما، گیانا، برازیل اور کولمبیا کا دورہ کرے گا۔ اس میں ایل جے پی کی رکن پارلیمنٹ شمبھاوی، سرفراز احمد، رکن پارلیمنٹ ہریش بالیوگی، ششانک منی ترپاٹھی، شیوسینا کے رکن پارلیمنٹ ملند دیوڑا اور بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ تیجسوی سوریا شامل ہوں گے۔
Published: undefined
چھٹے گروپ کی قیادت ڈی ایم کے کی رکن پارلیمنٹ کنیموزی کریں گی ۔اس میں شامل لیڈران ایس پی ایم پی راجیو رائے، ایم پی میاں الطاف احمد، کیپٹن برجیش چوٹا، اشوک کمار متل ۔ یہ گروپ اسپین، یونان، سلووینیا، لٹویا اور روس کا دورہ کریں گے۔
Published: undefined
رکن پارلیمنٹ سپریا سولے کی قیادت میں ساتواں گروپ مصر، قطر، ایتھوپیا اور جنوبی افریقہ کا دورہ کرے گا۔ اس گروپ میں بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ راجیو پرتاپ روڈی، عام آدمی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ وکرم جیت سنگھ، کانگریس کے رکن اسمبلی منیش تیواری، انوراگ ٹھاکر اور آنند شرما شامل ہوں گے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined