
فائل تصویر آئی اے این ایس
سماجوادی پارٹی(ایس پی) سربراہ اکھلیش یادو نے ریاست میں آندھی، بارش، طوفان سے 50 سے زیادہ لوگوں کی اموات پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت صرف کاغذی اعلان نہ کریں بلکہ متاثرہ کنبوں کی سچ میں مدد کریں۔
Published: undefined
یادو نے کہا کہ گذشتہ تین دنوں میں ریاست کے درجنوں اضلاع میں آندھی طوفان اور بارش سے لاکھوں کی تعداد میں لوگ متاثر ہوئے۔ درجنوں گھر گرے اور لوگوں کے گھر اجڑ گئے۔ وزیر اعلی کے آبائی گاؤں گورکھپور سمیت کئی مقامات پر پانی جمع ہونے کے حالات پیدا ہوگئے۔ بڑی تعداد میں لوگ زخمی ہوئے۔ کئی درجن لوگوں کی موت ہوگئی۔
Published: undefined
انہوں نے کہا کہ حکومت صرف کاغذی اعلانات نہ کرے۔ آندھی طوفان سے متاثرہ کنبوں کی سچ میں مدد کرے۔ تیز آندھی طوفان سے لکھنؤ سمیت آس پاس کے 10۔12اضلاع میں 17اموات ہوئی ہیں۔ کانپور اور نز دیکی اضلاع میں تقریبا 22افراد کی موت ہوگئی۔ فتح پور ضلع میں 6افراد کی موت ہوگئی۔ اسی طرح مغربی یوپی میرٹھ میں دو، باغپت میں دو، ہاتھرس، علی گڑھ میں ایک ایک اور دیگر اضلاع میں بھی اموات ہوئی ہیں۔
Published: undefined
یادو نے ریاستی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ پوری حسیاست کے ساتھ متاثرین کے ساتھ انصاف کیا جائے۔ بی جےپی حکومت جھوٹے اعلانات کرنے میں ماہر ہے۔ اس حکومت نے عوام سے کئے گئے گذشتہ وعدوں کو پورا نہیں کیاہے۔ مختلف آفات کے دوران اس حکومت نے اعلانات تو کئے لیکن متاثرین کی زمین پر مدد نہیں ہوئی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
سنسد ٹی وی اسکرین شاٹ