قومی خبریں

حکومت جو الفاظ کسانوں کے لئے استعمال کر رہی ہے وہ گناہ ہیں: پرینکا گاندھی

جوان کسان کا بیٹا ہے اور وہ ہمارے لئے سرحدوں پر کھڑا ہے اس لئے کسانوں کی بات سننی چاہیے

پرینکا گاندھی @INCIndia
پرینکا گاندھی @INCIndia 

کانگریس پارٹی کے یوم تاسیس کے موقع پر کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی پارٹی کے دفتر پہنچی اور اس موقع پر ذرائع ابلاغ سے بات کرتے ہوئے انہوں نے ایک مرتبہ پھر کسانوں کے احتجاج پر حکومت کے رویہ کی سخت الفاظ میں تنقید کی۔

Published: undefined

اس موقع پر پرینکا گاندھی نے کہا ’’میں نے آپ لوگوں سے اس دن بھی کہا تھا کہ حکومت کو کسانوں کی آواز سننی چاہیے۔ حکومت کا یہ کہنا کہ یہ ایک سیاسی سازش ہے، یہ ایک دم غلط ہے اور جس طرح کے الفاظ یہ (حکومت) کسانوں کے لئےاستعمال کر رہے ہیں، میں سمجھتی ہوں یہ گناہ ہے کیونکہ جوان کسان کا بیٹا ہوتا ہے اور جوان ہمارے لئے سرحدوں پر کھڑا ہے۔ کسان ان داتا ہے اس لئے حکومت کسانوں کے تئیں جوابدہ ہے۔ حکومت کو سمجھنا چاہیے اور حکومت کو ان سے بات کرنی چاہیے، ان کی آواز سننی چاہیے اور جو قانون انہوں نے بنائے ہیں انہیں واپس لینا چاہیے۔‘‘

Published: undefined

آج کانگریس کا یوم تاسیس ہے کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے کانگریس پارٹی کے یوم تاسیس کے موقع پر ٹوئٹ کر کے پیغام دیا ہے کہ کانگریس قومی مفاد میں آواز اٹھانے کے لئے پابند ہے۔ انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ’ ’قومی مفاد میں آواز اٹھانے کے لئے کانگریس ہمیشہ پابند رہی ہے ۔آج کانگریس کے یوم تاسیس کے موقع پر ہم سچائی اور مساوات کے اپنے اس عزم کو دہراتے ہیں۔‘‘

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined