نئی دہلی: کانگریس نے کہا ہے کہ مودی حکومت کورونا سے متاثرہ خاندانوں کے تئیں اپنی ذمہ داری سے بچنے کی کوشش کر رہی ہے اور ان لوگوں کے ساتھ انصاف کرنے کے بجائے جن کے خاندان اس وبائی امراض کی وجہ سے اجڑ گئے ہیں ، ان کے حقوق چھینے جا رہے ہیں۔
Published: undefined
کانگریس نے اپنے آفیشل پیج پر ٹویٹ کیا اور کہا کہ لاکھوں خاندان کورونا کی وجہ سے برباد ہو چکے ہیں اور ان کی مدد کرنے کے بجائے حکومت ان کے واجب الادا پیسے کو بھی مار رہی ہے۔ کانگریس کے لیے ملک کا ہر فرد ایک خاندان کا رکن ہے، اس لیے خاندان کے افراد کے درد کو سمجھتے ہوئے پارٹی بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت سے مطالبہ کررہی ہے کہ وہ ان لوگوں کے خاندانوں کو انصاف فراہم کرے جنہوں نے کورونا کی وجہ سے اپنی جانیں گنوائیں۔
Published: undefined
پارٹی نے کہا ہے کہ بی جے پی حکومت کورونا سے مرنے والوں کے لواحقین کو پانچ لاکھ روپے معاوضہ دے اور اموات کے اعداد کو چھپانے کی سازش بند کرے۔ پارٹی کا کہنا ہے کہ مودی حکومت کی سیاسی خواہشات اور خود غرضی ملک کی عوام پر بھاری پڑ رہی ہے۔ حکومت کو سیاسی مفاد سے ہٹ کر ملک کے عوام کے سوالات کے جوابات دینے ہوں گے اور کورونا سے مرنے والوں کے لواحقین کو انصاف دینا ہوگا۔
Published: undefined
کانگریس نے یہ بھی الزام لگایا کہ ملک کے لوگ وزیر اعظم نریندر مودی کی ترجیح سے غائب ہیں اور ان کی ترجیحات ملک پر بھاری پڑرہی ہیں۔ ان کے لیے صرف سنٹرل وسٹا منصوبہ اہم ہے۔ پارٹی کا کہنا ہے کہ سنٹرل وسٹا پروجیکٹ کے لیے 20 ہزار کروڑ جبکہ وزیر اعظم اور وی وی آئی پیز کے لیے ہوائی جہاز خریدنے پر 8400 کروڑ روپے سے زیادہ خرچ کیے جائیں، حکومت اس ملک میں مالی بحران کا حوالہ دیتے ہوئے کورونا سے موت کے بعد امداد میں کمی کر رہی ہے۔ یہ انتہائی شرمناک صورتحال ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined