لکھنؤ: لاک ڈاؤن کی وجہ سے غریبوں اور مہاجر مزدوروں کو ہونے والی دقتوں کا حوالہ دیتے ہوئے بی ایس پی سپریمو مایاوتی نے بدھ کو مرکزی حکومت سے مطالبہ کیا کہ راجستھان کے کوٹہ سے طلبہ کے لانے کے طرز پر ان مزدوروں کو بھی ان کے گھر تک پہنچانے کا انتظام کیا جانا چاہiے۔
Published: undefined
بدھ کو اپنے ٹوئٹ میں بی ایس پی سپریمو نے لکھا ’’کورونا وائرس کی وجہ سے نافذ ملک گیر لاک ڈاؤن میں لاکھوں غریب و مزدور مہاراشٹرا، دہلی، ہریانہ اور دیگر ریاستوں میں بے روزگاری اور فاقہ کشی کی مار جھیل رہے ہیں۔ انہیں ایک وقت کا کھانا بھی نہیں مل رہا ہے نیز وہ ہر حال میں اپنے گھر واپس لوٹنا چاہتے ہیں۔‘‘
Published: undefined
بی ایس پی سربراہ نے مزید کہا کہ ایسے حالات میں، میری مرکزی حکومت سے اپیل ہے کہ وہ ان کے اس مطالبے پر پوری ہمدردی کے ساتھ غور کرے اور لاک ڈاؤن کے اصولوں پر بھی صحیح طور سے عمل کرتے ہوئے انہیں خصوصی ٹرینوں اور بسوں وغیرہ سے ان کے گھروں تک بھیجنے کا انتظام کرائے، جیسا کہ کوٹہ کے طلبہ کے لئے کیا گیا تھا۔
Published: undefined
مایاوتی اس سے قبل بھی مہاجر مزدوروں کے حق میں ٹوئٹ کر چکی ہیں۔ اپنے 18 اپریل کے ٹوئٹ میں مایاوتی نے لکھا تھا ’’کوچنگ میں پڑھنے والے تقریباً 7500 نوجوانوں کو لاک ڈاؤں سے نکالنے اور انہیں بحفاظت گھروں میں بھیجنے کے لئے یو پی حکومت نے کافی بسیں کوٹہ راجستھان بھیجی ہیں۔ یہ خوش آئند قدم ہے اور بی ایس پی ایس کی ستائش کرتی ہے۔‘‘
Published: undefined
انہوں نے مزید کہا، ’’لیکن حکومت سے یہ بھی گزارش ہے کہ ایسی فکر یہاں کے ان لاکھوں غریب مہاجر مزدوروں کے لئے بھی ضرور دکھائیں جنہیں ابھی تک ان کے گھر سے دور نرک کی زندگی جینے کو مجبور کیا جا رہا ہے۔‘‘
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined