قومی خبریں

یوکرین میں پھنسے 20 ہزار نوجوانوں کو حکومت واپس لائے: کانگریس

رندیپ سنگھ سرجے والا نے جمعرات کو یہاں جاری ایک بیان میں کہا کہ مودی حکومت کو بیدار ہونا چاہیے اور یوکرین میں پھنسے اپنے 20 ہزار نوجوانوں کو واپس لانے کے لیے خصوصی پروازوں کا انتظام کرنا چاہیے۔

کانگریس لیڈر آر ایس سرجے والا/ تصویر یو این آئی
کانگریس لیڈر آر ایس سرجے والا/ تصویر یو این آئی 

نئی دہلی: کانگریس نے وزیر اعظم نریندر مودی پر حملہ بولتے ہوئے کہا ہے کہ وہ پانچ ریاستوں میں ہونے والے اسمبلی انتخابات میں اپنی پارٹی کو جیتنے کے لیے مختلف پروگراموں میں مصروف ہیں، اس لیے یوکرین میں پھنسے ملک کے نوجوانوں کو واپس لانے کے لئے فکر مند نہیں ہے۔

Published: undefined

کانگریس کے کمیونیکیشن ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ رندیپ سنگھ سرجے والا نے جمعرات کو یہاں جاری ایک بیان میں کہا کہ مودی حکومت کو بیدار ہونا چاہیے اور یوکرین میں پھنسے اپنے 20 ہزارنوجوانوں کو واپس لانے کے لیے خصوصی پروازوں کا انتظام کرنا چاہیے۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ ’’ہر مشکل وقت میں منہ موڑنا اور خاموش رہنا مودی حکومت کی عادت بن گئی ہے۔ 20 ہزار ہندوستانی نوجوان یوکرین میں خوف، اندیشے اور جان لیوا حالات سے دوچار ہیں۔ انہیں وقت پر بحفاظت لانے کا انتظام کیوں نہیں کیا گیا؟ کیا یہی 'خود کفیل' مشن ہے؟"

Published: undefined

سرجے والا نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ ''سچ تو یہ ہے کہ بی جے پی حکومت ابھی بھی الیکشن لڑنے میں مصروف ہے۔ وزیر اعظم جی یوکرین میں پھنسے اپنے لوگوں کا خیال رکھنے کے بجائے انتخابی ریلیوں میں ہوا بھر رہے ہیں، لیکن ہم اہل وطن آپ سب کی خیریت کے لیے دعاگو ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • سیبی کی کارروائی ایک بار پھر اڈانی گروپ، بی جے پی اور ان کے حامیوں کے جھوٹے دعووں پر مہر: کانگریس

  • ,
  • ’لگتا ہے وزیر اعظم ایمس کا جائزہ لینے آ رہے ہیں‘، پی ایم مودی کے دربھنگہ دورہ پر تیجسوی یادو کا طنز