قومی خبریں

یو پی: ضمانت پر چھوٹے جنسی استحصال کے ملزم نے متاثرہ کے والد کا کیا قتل

ہاتھرس میں ضمانت پر چھوٹے جنسی استحصال معاملہ کے ایک ملزم نے متاثرہ کے والد کا گولی مار کر قتل کر دیا۔ ملزم گورو شرما چھیڑ چھاڑ کا معاملہ درج کیے جانے کے بعد 2018 میں ایک مہینے کے لیے جیل گیا تھا۔

علامتی، تصویر آئی اے این ایس
علامتی، تصویر آئی اے این ایس 

اتر پردیش کی یوگی حکومت میں جرائم کم ہونے کا نام نہیں لے رہے ہیں۔ تازہ معاملہ اتر پردیش کے ہاتھرس کا ہے جہاں ضمانت پر چھوٹے جنسی استحصال معاملہ کے ایک ملزم نے متاثرہ کے والد کا گولی مار کر قتل کر دیا۔ متاثرہ کے والد کے ذریعہ چھیڑ چھاڑ کا معاملہ درج کرانے کے بعد ملزم گورو شرما 2018 میں ایک مہینے کے لیے جیل گیا تھا۔ اسے مقامی عدالت نے ضمانت دے دی تھی۔

Published: undefined

میڈیا ذرائع سے موصول ہو رہی خبروں کے مطابق گاؤں کے ایک مندر کے باہر متاثرہ کی فیملی اور جنسی استحصال معاملے کے ملزم گورو شرما کے درمیان پیر کی شام کو زوردار بحث ہوئی۔ اس دوران گورو شرما نے متاثرہ کے والد پر گولی چلا دی جن کی اسپتال لے جاتے وقت موت ہو گئی۔

Published: undefined

ہاتھرس کے پولس سپرنٹنڈنٹ ونیت جیسوال نے اس واقعہ کے تعلق سے کہا ہے کہ ’’جس شخص کی موت ہوئی ہے، انھوں نے گورو شرما کے خلاف جولائی 2018 میں چھیڑ چھاڑ کے الزام میں معاملہ درج کرایا تھا۔ ملزم جیل گیا اور ایک مہینے کے بعد اسے ضمانت مل گئی۔ اس وقت سے دونوں کنبہ ایک دوسرے کے دشمن بن بیٹھے تھے۔ اہم ملزم کی بیوی اور چاچی ایک گاؤں کے مندر میں پوجا کرنے گئی تھیں جہاں مہلوک کی دونوں بیٹیاں بھی موجود تھیں۔ خواتین کے درمیان بحث شروع ہو گئی اور پھر یہ بحث ملزم گورو شرما اور متاثرہ کنبہ کے درمیان تلخ ہو گئی۔ اس کے بعد گورو نے غصے میں آ کر اپنی فیملی کے کچھ لڑکوں کو جائے واقعہ پر بلایا اور متاثرہ کے والد کو گولی مار دی۔‘‘

Published: undefined

گورو شرما کے کنبہ کے ایک شخص کو اس واقعہ کے بعد گرفتار کیا گیا ہے۔ ویڈیو کلپ میں متاثرہ کو ایک پولس اسٹیشن کے باہر روتے ہوئے اور انصاف کا مطالبہ کرتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔ اس ویڈیو میں آواز آ رہی ہے کہ ’’برائے کرم مجھے انصاف دیں۔ پہلے اس نے میرے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی اور اب اس نے میرے والد کو گولی مار دی۔ وہ ہمارے گاؤں آیا تھا۔ وہاں چھ سات لوگ تھے۔ میرے والد کی کسی سے کوئی دشمنی نہیں تھی۔ اس کا نام گورو شرما ہے۔‘‘

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined