اگر آپ گوگل کروم کا استعمال کرتے ہیں تو ہوشیار ہو جایئے۔ دراصل گوگل کروم میں کئی خامیوں کا پتہ چلا ہے، جس سے یوزرس کا ڈاٹا چوری ہو سکتا ہے۔ ان خامیوں کا اثر صرف ونڈوز اور لنکس یوزرس پر نہیں پڑے گا بلکہ میک یوزرس بھی اس سے متاثر ہو سکتے ہیں۔ اس سلسلے میں حکومت ہند نے ہائی رسک وارننگ جاری کی ہے۔ سرکاری ایجنسی انڈین کمپیوٹر ایمرجنسی ریسپانس ٹییم (سی ای آر ٹی اِن) نے اس وارننگ کو سنگین زمرے میں رکھا ہے۔
Published: undefined
سی ای آر ٹی-اِن نے کروم براؤزر میں کئی خامیوں کے لے کر وارننگ جاری کی ہے۔ اس میں کہا گیا ہے کہ ہیکرس ان خامیوں کا فائدہ اٹھا کر ڈیوائس تک ایکسس بنا سکتے ہیں اور ڈاٹا چوری کر سکتے ہیں۔ ایجنسی نے کہا ہے کہ پرانے ورزن پر چلنے والے کروم کو فوراً اپڈیٹ کرنے کی ضرورت ہے۔
Published: undefined
لنکس پر 134.0.06998.35 یا اس سے پرانے ونڈوز پر 134.06998.35/16یا اس سے پرانے اور میک پر 134.0.6998.44/45 یا اس سے پرانے ورزن کو فوراً اَپڈیٹ کرنے کی ضرورت ہے۔ اگر آپ کے ڈیوائس میں کروم کے یا ان سے پرانے ورزن چل رہے ہیں تو سائبر اٹیک سے بچنے کے لیے اَپڈیٹ کرلیں۔
Published: undefined
معلوم ہو کہ سی ای آر ٹی-اِن وقت وقت پر ایسی خامیوں کو لے کر وارننگ جاری کرتی رہتی ہے۔ جنوری میں ایجنسی نے 132.0.6834.83/8r سے پرانا ورزن اور 132.0.6834.110/111 سے پرانا ورزن استعمال کرنے والے یوزرس کے لیے وارننگ جاری کی تھی۔ ان ورزنس میں ایسی خامیاں پائی گئی تھیں جن کی مدد سے ہیکرس کی سیکوریٹی کو بھی بائی پیاس کر سکتے تھے۔ انڈیوزوئل یوزرس کے ساتھ ساتھ ادارے کے لیے بھی اس سے خطرہ تھا۔
Published: undefined
عام طور پر یہ صلاح دی جاتی ہے کہ یوزرس کو مستقل طور پر کروم اور دیگر ایپس کو اَپڈیٹ کرتے رہنا چاہیے۔ اس سے نئے فیچرس کا فائدہ تو ملتا ہی ہے ساتھ ہی ایسے کسی خامی سے بھی چھٹکارا پایا جا سکتا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined