قومی خبریں

کورونا بحران: جامعہ نے انفارمیشن ٹیکنالوجی کا کیا بہترین استعمال، درجنوں طلبا کا ہوا آن لائن وائیوا

جامعہ ملیہ اسلامیہ ملک کے ان تعلیمی اداروں میں شامل ہے جس نے ایم فل/پی ایچ ڈی وائیو وائس آن لائن منعقد کرنے کا عمل شروع کیا اور انتہائی کامیابی کے ساتھ یہ سلسلہ جاری ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

کورونا بحران میں تعلیمی نظام پر کافی اثر دیکھنے کو مل رہا ہے۔ سوشل ڈسٹنسنگ اور کورونا انفیکشن کے پھیلاؤ سے بچنے کے لیے کلاسز آن لائن ہو رہے ہیں اور کئی امتحانات بھی آن لائن ہی منعقد کیے جا رہے ہیں۔ اس سلسلے میں دہلی کی جامعہ ملیہ اسلامیہ (جے ایم آئی) نے جدید ٹیکنالوجی کا بہترین استعمال کرتے ہوئے کئی پی ایچ ڈی اور ایم فل طلبا کا آن لائن وائیوا لیا۔ ورچوئل انداز میں لیے گئے ان امتحانات کی وجہ سے طلبا کے سامنے کھڑے مسائل حل ہوئے اور کورونا بحران میں وائیوا وائس (زبانی امتحان) کی جو دقتیں پیش آ رہی تھیں، وہ آسان ہو گئیں۔

Published: 26 Aug 2020, 8:56 PM IST

جامعہ ملیہ اسلامیہ بڑے پیمانے پر انفارمیشن ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے ورچوئل ایم فل/پی ایچ ڈی وائیوا وائس اور پی ایچ ڈی پری-سب مشن کے کام جاری رکھے ہوئے ہے۔ جامعہ ملک کے ان تعلیمی اداروں میں شامل ہے جس نے ایم فل/پی ایچ ڈی وائیو آن لائن منعقد کرنے کا عمل شروع کیا ہے اور انتہائی کامیابی کے ساتھ یہ سلسلہ جاری ہے۔

Published: 26 Aug 2020, 8:56 PM IST

ایک رپورٹ کے مطابق کورونا بحران کی وجہ سے لاک ڈاؤن کے بعد سے اب تک جامعہ ملیہ اسلامیہ نے 76 پی ایچ ڈی وائیوا وائس، 5 پی ایچ ڈی پری-سب مشن، 1 ایم فل/پی ایچ ڈی وائیوا وائس، 6 ایم فل وائیوا وائس اور 2 ایم ٹیک وائیوا وائس کا انعقاد کیا ہے۔ وائیوا وائس کا انعقاد گوگل میٹ پر کیا جا رہا ہے اور سبھی وائیوا وائس ریکارڈ کیے گئے ہیں تاکہ بعد میں ان کا بطور ثبوت استعمال ہو سکے۔

Published: 26 Aug 2020, 8:56 PM IST

بتایا جاتا ہے کہ جامعہ ملیہ اسلامیہ میں آن لائن وائیوا وائس کا عمل 11 جون 2020 سے شروع ہوا اور سنٹر فار انفارمیشن ٹیکنالوجی (سی آئی ٹی) اس کے لیے سہولیات مہیا کرا رہا ہے۔ اس کے علاوہ سی آئی ٹی نے درجنوں ویبینار اور تربیتی پروگرام، سی اے ایس کے تحت سلیکشن کمیٹیوں، مالیاتی کمیٹی کی میٹنگوں، ورکنگ کمیٹی کی میٹنگوں اور یونیورسٹی کی دیگر اہم میٹنگوں کے انعقاد میں بھی مدد کی ہے۔ جامعہ کی وائس چانسلر پروفیسر نجمہ اختر کی ہدایات پر آن لائن تربیت اور دیگر سرگرمیاں بھی شروع ہو گئی ہیں۔ انھوں نے کووڈ-19 وبا کے سبب پڑھائی اور اس سے جڑے دیگر کاموں کو نقصان سے بچانے کے لیے آئی ٹی تکنیک کے استعمال پر زور دیا ہے۔

Published: 26 Aug 2020, 8:56 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 26 Aug 2020, 8:56 PM IST