بارش کی شکل میں وداعی’ تحفہ‘ دے سکتی ہے سردی، فروری میں پھر موسم تبدیل ہونے کا الرٹ
فروری کا مہینہ نصف گزرنے کے ساتھ ہی شمالی ہندوستان میں درجہ حرارت نے لوگوں کو حیران کردیا ہے۔ دہلی سے اتر پردیش اور بہار تک، تیز دھوپ اور گرمی کے سبب مارچ اپریل جیسی گرم لہرکا احساس ہونے لگا ہے۔

ملک بھرمیں ایک بارپھر موسم کا مزاج اچانک تبدیل ہوتا نظرآرہا ہے۔ دہلی-این سی آرسمیت شمالی ہندوستان میں فروری کے وسط میں ہی موسم گرما جیسا احساس ہو رہا ہے لیکن 15 فروری کے بعد صورتحال تبدیل ہونے کے آثار دکھائی دے رہے ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق مہاشیوراتری کے آس پاس نیا مغربی طلاطم فعال ہوگا جس سے بارش اور بادلوں کی واپسی ممکن ہے۔
فروری کا مہینہ نصف گزرنے کے ساتھ ہی شمالی ہندوستان میں درجہ حرارت نے لوگوں کو حیران کردیا ہے۔ دہلی سے لے کراتر پردیش اور بہار تک، تیز دھوپ اور گرمی کے سبب مارچ اپریل جیسی گرم لہرکا احساس ہونے لگا ہے۔ دوپہر ہوتے ہوتے چلچلاتی دھوپ کی وجہ سے لوگ پسینے سے بھیگنے لگے ہیں اور سردی تو تقریباً غائب ہی ہوتی نظر آرہی ہے۔
گزشتہ 3 دنوں سے دہلی-این سی آر میں مسلسل تیز دھوپ نکل رہی ہے۔ دن کا درجہ حرارت معمول سے زیادہ محسوس ہونے لگا ہے اوراب تو عالم یہ ہے کہ باہر نکلنا مشکل ہو گیا ہے۔ فروری کا موسم اچانک گرمی میں تبدیل ہونے سے لوگوں کے روزمرہ کے معمولات متاثر ہوئے ہیں لیکن اسی دوران ایک بار پھر موسم کروٹ لے سکتا ہے۔
تازہ موسمی حالات کا جائزہ لیا جائے تو معلوم ہوگا کہ موسم نے کروٹ لینا شروع کردی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں دہلی-این سی آر میں تقریباً 17 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔ تیز ہواؤں کی وجہ سے ہلکی سردی کا احساس لوٹ آیا ہے اور دھوپ کا اثر کم کردیا ہے۔ صبح و شام ہواؤں کی وجہ سے موسم نسبتاً خوشگوار ہوگیا ہے۔ اگرچہ درجہ حرارت میں کوئی خاص کمی ریکارڈ نہیں کی گئی ہے پھر بھی لوگوں کو دھوپ سے جزوی راحت ضرور ملی ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔