قومی خبریں

ہندوستانی خواتین کی ایک بڑی تعداد شادی کرنے کے حق میں نہیں: سروے رپورٹ

ہندوستان میں شادی کو ضروری سمجھا جاتا ہے۔ والدین اپنے بچوں کی شادی کے خواب دیکھتے ہیں۔ لیکن آج کل کے نوجوان شادی کو مناسب نہیں سمجھ رہے ہیں اور وہ تنہا رہنا پسند کرتا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

 

ہندوستان میں شادی کو زندگی کا اہم حصہ سمجھا جاتا ہے۔ یہاں اگر کسی کی شادی نہیں ہوئی تو اسے معاشرے کے طعنوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ لیکن آج کے دور میں لڑکیاں طعنوں کا سامنا کرنے کو تیار ہیں لیکن وہ شادی کے لیے راضی نہیں ہو رہی ہیں۔ آج کے دور میں خواتین شادی سے مایوس ہو رہی ہیں۔ بیچلر، سولوگیمی، سنگل ہڈ جیسے الفاظ ٹرینڈ بنتے جا رہے ہیں۔ نوجوان نسل اب شادی  کو ایک بندھن محسوس کرنے لگی ہے۔ لڑکیوں میں یہ رجحان تیزی سے بڑھ رہا ہے۔ نوجوانوں کی یہ سوچ والدین کے لیے درد سر بن گیا  ہے۔ کچھ عرصہ قبل شادی کے حوالے سے ایک سروے کیا گیا تھا جس میں بتایا گیا تھا کہ ملک کی 81 فیصد خواتین بغیر شادی کے بہت خوش ہیں۔

Published: undefined

سروے میں شادی کے سوال پر خواتین کا کہنا تھا کہ وہ اپنی زندگی بغیر شادی کے گزارنا پسند کرتی ہیں۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ وہ کب شادی کرنا چاہتی ہیں تو 39 فیصد خواتین نے کہا کہ وہ شادی کے موسم میں دباؤ محسوس کرتی ہیں۔ ہر سال دیکھا جاتا ہے کہ جب شادیوں کا سیزن آتا ہے تو والدین کو اپنے گھر کی لڑکیوں کی شادی کے حوالے سے دباؤ کا سامنا کرنا پڑتا ہے کہ وہ اپنے بچوں کی شادی کب کریں گے۔ ایسے میں والدین بھی اس معاملے کو لے کر بچوں پر دباؤ ڈالتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ بعض اوقات لڑکیوں کو ان کی مرضی کے خلاف بھی شادی کرنا پڑتی ہے۔

Published: undefined

ایک وقت تھا جب لوگ سات زندگیاں جینے کی قسمیں کھاتے تھے لیکن اب لوگوں کو بعض اوقات شادی کے سات سال بھی گزارنا مشکل ہو جاتے ہیں۔ سروے کے مطابق تقریباً 33 فیصد لوگ محسوس کرتے ہیں کہ وہ شادی کے بعد طویل مدتی تعلقات میں رہنے کے لیے دباؤ محسوس کرتے ہیں۔ دراصل لوگ سمجھتے ہیں کہ شادی صرف رشتہ نبھانے کے لیے ہوتی ہے اور لڑکا اور لڑکی زندگی بھر ساتھ رہتے ہیں۔ آج کے دور میں کئی بار خواتین شادی نہیں کرنا چاہتیں کیونکہ کچھ خاندان والے انہیں شادی کے بعد نوکری چھوڑنے کو کہتے ہیں۔ خواتین زندگی بھر اپنے پاؤں پر کھڑی ہونا چاہتی ہیں، وہ کسی پر منحصر نہیں رہنا چاہتیں۔ ایک وجہ یہ ہے کہ وہ شادی کرنے سے گریزاں ہے۔

Published: undefined

نیوز ویب سائٹ آئی اے این ایس میں شائع خبر کے مطابق ڈیٹنگ ایپ بمبل کی جانب سے کرائے گئے سروے میں 81 فیصد ہندوستانی خواتین نے کہا کہ وہ شادی نہ کرنے اور تنہا رہنے میں بہت خوش اور مطمئن محسوس کرتی ہیں۔ جبکہ 62 فیصد خواتین نے تسلیم کیا کہ وہ اپنی ضروریات اور ترجیحات سے سمجھوتہ نہیں کر سکتیں۔ جبکہ 83 فیصد لڑکیوں کا ماننا ہے کہ جب تک انہیں اچھا جیون ساتھی نہیں مل جاتا وہ شادی نہیں کریں گی۔(بشکریہ نیوز پورٹل ’اے بی پی‘)

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined