قومی خبریں

تمل ناڈو میں بکرا چوروں نے پولیس افسر کو کیا قتل

لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے تروچیراپلی کے سرکاری میڈیکل کالج اسپتال لے جایا گیا۔ پولیس نے آس پاس کے علاقوں سے سی سی ٹی وی فوٹیج اکٹھی کر لی ہے اور ملزمان کی شناخت کی جا رہی ہے۔

قتل، علامتی تصویر آئی اے این ایس
قتل، علامتی تصویر آئی اے این ایس 

پڈوکوٹائی: تمل ناڈو میں اتوار کی علی الصبح تروچیراپلی-پڈوکوٹائی قومی شاہراہ پر پلاتھوپتی گاؤں کے قریب بکرا چوروں نے ایک اسپیشل سب انسپکٹر آف پولیس ( ایس ایس آئی) کو بے دردی سے قتل کر دیا۔ پولیس نے بتایا کہ متوفی ایس ایس آئی ایس بھومی ناتھن (56) قریب ہی واقع تروچیراپلی ضلع کے نوالپٹو پولیس اسٹیشن میں کام کر رہے تھے۔ اپنے دائرہ کار میں رات کے گشت کے دوران اس نے دیکھا کہ کچھ لوگ مل کر بکرے چرا رہے ہیں۔

Published: undefined

پولیس کے پہنچتے ہی چوروں کا ٹولہ وہاں سے موٹر سائیکل پر فرار ہو کر پڈوکوٹائی ضلع میں داخل ہو گیا۔ ایس ایس آئی نے اپنی بائیک پر ان کا پیچھا کیا اور دو بدمعاشوں کو گھیر لیا، جب کہ دوسرے بدمعاشوں نے اپنے ساتھیوں کو بچانے کی کوشش میں اس پر کلہاڑی سے حملہ کیا، جس سے وہ بری طرح زخمی ہوکر گر گئے، اور فوراً ہی انہوں نے دم توڑ دیا۔ ان کے پسماندگان میں اہلیہ اور ایک بیٹا ہے۔ سنٹرل زون کے انسپکٹر جنرل آف پولیس وی بالا کرشنن نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا اور لوگوں سے پوچھ گچھ کی۔

Published: undefined

لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے تروچیراپلی کے سرکاری میڈیکل کالج اسپتال لے جایا گیا۔ پولیس نے آس پاس کے علاقوں سے سی سی ٹی وی فوٹیج اکٹھی کر لی ہے اور ملزمان کی شناخت کی جا رہی ہے۔ ان کی گرفتاری کے لیے چار خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined