
تصویر بشکریہ آئی اے این ایس
گوا کے ارپورہ واقع ایک نائٹ کلب میں آتشزدگی کی المناک واردات میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر25 ہوگئی ہے جبکہ 6 دیگر زخمی ہیں۔ ان کا علاج چل رہا ہے اور فی الحال ان کی حالت مستحکم بتائی جارہی ہے۔ واردات سے پورا علاقہ سوگوار اور غم و غصہ کا ماحول ہے۔
Published: undefined
نائٹ کلب واردات میں 25 افراد کی موت کے بعد اب اس حادثے کی وجوہات کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ گوا کے وزیر اعلیٰ پرمود ساونت نے قصورواروں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کی بات کہی ہے۔ ابتدائی تحقیقات میں نائٹ کلب میں متعدد کوتاہیوں کا انکشاف ہوا ہے، جن میں کہا جارہا ہے نائٹ کلب میں آگ سے بچاؤ کے ضوابط کی خلاف ورزی کی گئی اور لوگوں کی حفاظت سے کھلواڑ کیا گیا۔ اس کے ساتھ ہی یہ بھی دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ نائٹ کلب میں غیر قانونی تعمیرات کی شکایت درج کرائی گئی تھی۔ اس صورت میں سوال پیدا ہوتا ہے کہ شکایت کے باوجود نائٹ کلب کیسے چلایا جا رہا تھا؟
Published: undefined
بتایا جارہا ہے کہ نائٹ کلب کے داخلی اور خارجی دروازے انتہائی تنگ تھے، جس سے لوگ بھاگ نہیں سکے اور بھیڑ میں پھنس کر حادثے کا شکار ہوگئے۔ نائٹ کلب پانی کے اندر واقع تھا اور ایک تنگ راستے سے زمین سے جڑا ہوا تھا، جس کی وجہ سے آگ پر قابو پانے میں مشکل ہوئی اور کافی جانی و مالی نقصان ہوا۔
Published: undefined
وہیں گوا کے پولیس چیف آلوک کمار نے بتایا کہ سلنڈر میں دھماکے کی نوجہ سے آگ لگی، لیکن کئی عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ آگ نائٹ کلب کی پہلی منزل پر لگی، جہاں بڑی تعداد میں سیاح رقص کر رہے تھے۔ اس دوران حیدرآباد کی ایک سیاح فاطمہ شیخ نے بتایا کہ آگ اچانک بھڑک اٹھی، جب تک ہم لوگ باہر نکلے تب تک نائٹ کلب آگ کی لپیٹ میں آچکا تھا۔
Published: undefined
واقعے کے بعد وزیر اعلیٰ پرمود ساونت نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم’ایکس‘ پر ردعمل ظاہر کیا۔ انھوں نے لکھا کہ میں ارپورہ میں آتشزدگی کے واقعے کی صورت حال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہوں، جس میں 25 افراد کی جانیں گئی اور چھ زخمی ہوئے۔ تمام زخمیوں کی حالت مستحکم ہے اور انہیں بہترین علاج فراہم کیا جا رہا ہے۔ اس واقعے کی وجوہات اور ذمہ داروں کی شناخت کے لیے مجسٹریٹی انکوائری کا حکم دیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ ریاستی حکومت متاثرین کے اہل خانہ کے ساتھ کھڑی ہے اور قصورواروں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔
Published: undefined
وہیں گوا کانگریس کے انچارج مانیک راؤ ٹھاکرے نے اس واقعہ کو انتہائی افسوسناک قراردیا۔ انہوں نے ’ایکس‘ پر لکھا کہ ہمیں ارپورہ کے برچ بائی رومیو لین نائٹ کلب میں لگنے والی آگ سے بہت دکھ ہوا ہے۔ اس واقعے میں بہت سے معصوم لوگوں نے اپنی جانیں گنوائی ہیں۔ جن خاندانوں اپنے پیاروں کو کھویا ہے ان کے تئیں ہماری گہری ہمدردی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کانگریس اس سانحہ سے متاثرہ تمام لوگوں کے ساتھ کھڑی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined