قومی خبریں

عاشق نے شادی سے کیا انکار، تو لڑکی نے کھایا زہر، 5 سہیلیوں نے بھی دیا ساتھ، 3 جاں بحق

بہار کے اورنگ آباد ضلع میں محبت کے خوفناک نتائج سامنے آئے ہیں۔ عاشق نے لڑکی سے شادی سے انکار کیا تو لڑکی نے زہریلی چیز کھا لی۔

زہر، علامتی تصویر آئی اے این ایس
زہر، علامتی تصویر آئی اے این ایس  

ایک خبر بہار کے اورنگ آباد ضلع سے سامنے آئی ہے، جسے سن کر ہوش اڑ جائیں گے۔ ایک لڑکی کو ایک نوجوان سے محبت ہو گئی۔ لڑکی نے محبت کا اظہار کرتے ہوئے شادی کی پیشکش کی، جسے نوجوان نے ٹھکرا دیا۔ اس سے دلبرداشتہ ہو کر لڑکی نے گھر آکر زہریلی چیز کھا لی۔ لڑکی کی 5 سہیلیاں اس کے گھر پہنچیں، تو دوست کی یہ حالت دیکھ کر انہوں نے بھی زہریلی چیز نگل لی۔ ان میں سے 3 لڑکیوں کی موت ہوگئی، جب کہ 3 دیگر مگدھ میڈیکل کالج میں زیر علاج ہیں۔

Published: undefined

اس ناقابل یقین واقعہ نے گاؤں میں کہرام مچا دیا ہے، لوگ صدمے میں ہیں اور لواحقین تکلیف میں ہیں۔ نیوز 18 پر شائع خبر کے مطابق پولیس نے تینوں کی لاشوں کو اپنے قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا ہے۔ معلومات کے مطابق، یہ خوفناک اور تکلیف دہ واقعہ اورنگ آباد ضلع کے کسما تھانہ علاقے کے چریلا گاؤں میں پیش آیا۔ 6 لڑکیوں نے مل کر زہریلی چیز کھا کر زندگی کا خاتمہ کرنے کی کوشش کی۔ اس دوران 3 سہیلیوں کی موت ہوگئی، جبکہ 3 کی حالت تشویشناک ہے اور وہ مگدھ میڈیکل کالج و اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

Published: undefined

شائع خبر کے مطابق ایس پی کانتیش کمار مشرا نے بتایا کہ متوفی میں سے ایک لڑکی کا اپنے بھائی کے سالے کے ساتھ عشق چل رہا تھا۔ لڑکی نے اپنی سہیلیوں کے ساتھ اپنی محبت کا اظہار کیا اور شادی کی پیشکش کی، لیکن لڑکے نے انکار کر دیا۔ عاشق کے انکار کے بعد تمام سہیلیاں اپنے گاؤں آگئیں۔ لڑکیوں نے دیکھا کہ اس کی اس سہیلی نے جو اس لڑکے سے محبت کرتی تھی اس نے کوئی زہریلی چیز کھا لی ہے۔ یہ دیکھ کر دوسری سہیلیوں نے بھی اس کا ساتھ دیا اور سب نے باری باری سے زہر کھا لیا۔

Published: undefined

چھ نوجوان لڑکیوں کے ایک ساتھ زہر پینے کی بات سے گاؤں میں ہنگامہ مچ گیا۔ اطلاع ملتے ہی گاؤں والے انہیں بچانے کے لیے بھاگے، لیکن تب تک 3 لڑکیوں کی موت ہو چکی تھی۔ باقی 3 سہیلیوں کو بہتر علاج کے لیے مگدھ میڈیکل کالج لے جایا گیا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • ’بی جے پی نے نوجوانوں کو دھوکہ دیا‘، کانگریس امیدوار آنند شرما نے کانگڑا میں کی انتخابی مہم کی شروعات

  • ,
  • لوک سبھا انتخاب 2024: ’زمین پر حالات بدل رہے ہیں...‘، جگنیش میوانی سے امئے تروڈکر کا انٹرویو