اجتماعی استعفوں سے پاکستان میں سیاسی ہلچل پرسکون ہوگی: شیخ رشید

شیخ رشید کا کہنا ہے کہ پارٹی ارکان کوسڑک پر نکل کر ان بکے ہوئے لوگوں کو بے نقاب کرنا چاہیے اور وہ اجتماعی استعفیٰ کے اپنے فیصلے پر قائم ہیں۔

فائل تصویر آئی اے این ایس
فائل تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

پاکستان میں بر سر اقتدار جماعت پاکستان تحریک انصاف پارٹی اور متحدہ حزب اختلاف ایک دوسرے کو زیر کرنے کے لئے ہر روز نئی حکمت عملی اپنا رہے ہیں۔ پہلے حز ب اختلاف عمران حکومت کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک پیش کرتی ہے ، جواب میں عمران خان ڈپٹی اسپیکر کے ذریعہ اسے مسترد کرا کر قومی اسمبلی تحلیل کرنے کا حکم دیتے ہیں جواب میں حز ب اختلاف سپریم کورٹ جاتا ہے لیکن سپریم کورٹ سارے معاملہ کا از خود نوٹ س لے کرفیصلہ سناتا ہے کہ ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ غلط ہے اور ایوان میں تحریک عد م اعتما د پر ووٹنگ ہو۔ ووٹنگ آج ہے اور کل رات عمران خان قوم سے خطاب میں سپریم کورٹ کے فیصلے پر مایوسی کا اظہار کر تے ہیں ۔ اس سے پہلے عمران حکومت میں وزیر داخلہ شیخ رشید اجتماعی استعفوں کی بات کرتے ہیں۔ کل ملاکر پاکستان میں سیاسی ماحول گرم ہے۔

پاکستان کے وزیر داخلہ شیخ رشید نے کل کہا کہ اگر عمران حکومت کے ارکان پارلیمنٹ اجتماعی طور پراستعفیٰ دے دیں تو ملک میں جاری سیاسی ہلچل کوپرسکون کیا جا سکتا ہے۔


نامہ نگاروں سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر رشید نے کہا، ’’میں تین مہینے پہلے تجویز دیا کرتاتھا۔ استعفیٰ دے دو، پارلیمنٹ تحلیل کردیں، ایمرجنسی نافذ کردیں، صدر راج نافذ کریں۔ میں ہر وقت ٹھیک تھا۔"
وزیر داخلہ نے کہا، ’’میں اجتماعی استعفیٰ کے اپنے فیصلے پر قائم ہوں۔ ہمیں سڑک پر نکل کر ان بکے ہوئے لوگوں کو بے نقاب کرنا چاہیے۔‘‘

انہوں نے اپوزیشن کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم ان ٹھگوں، چوروں اور لٹیروں کے خلاف آخری سانس تک لڑیں گے۔


واضح رہےسپریم کورٹ نے اسمبلی اسپیکر اسد قیصر کو ہفتہ (9 اپریل) کی صبح ساڑھے 10 بجے اجلاس طلب کرکے وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کرانے کاحکم دیا تھا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔