قومی خبریں

گری راج سنگھ کا تمام مدارس و مساجد کی جانچ کرانے کا مطالبہ، ’ہم‘ نے کہا ’آر ایس ایس دفاتر کا ہو سروے‘

حکمراں مہاگٹھ بندھن کی اتحادی جماعت ’ہندوستانی عوام مورچہ‘ نے رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ بہار میں موجود آر ایس ایس کے تمام دفاتر کا سروے کرایا جانا چاہئے۔

گری راج سنگھ / ٹوئٹر
گری راج سنگھ / ٹوئٹر 

پٹنہ: مودی حکومت میں مرکزی وزیر گری راج سنگھ نے مطالبہ کیا ہے کہ اتر پردیش کی طرز پر بہار میں بھی تمام مدارس اور مساجد کا سروے کرایا جائے کہ ان میں ملک مخالف سرگرمیاں تو انجام نہیں دی جا رہی ہیں۔ اس پر حکمراں مہاگٹھ بندھن کی اتحادی جماعت ’ہندوستانی عوام مورچہ‘ نے رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ بہار میں موجود آر ایس ایس کے تمام دفاتر کا سروے کرایا جانا چاہئے۔

Published: undefined

مرکزی وزیر گری راج سنگھ نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ بہار میں تمام مدارس و مساجد کا سروے ہونا چاہیے۔ خاص طور پر سیمانچل جیسے سرحدی علاقوں میں سروے بہت ضروری ہے۔ کیونکہ یہ بنگال، نیپال اور بنگلہ دیش سے ملحق ہے۔ گری راج سنگھ نے کہا کہ مدرسہ اور مسجد میں کون رہ رہا ہے، ان کی سرگرمیاں کیا ہیں اور کیا ان کی سرگرمیاں ملک کے خلاف ہیں، یہ سب جاننے کے لئے سروے ہونا چاہیے۔

Published: undefined

اس کے جواب میں حکمران مہا گٹھ بندھن کی اتحادی ہندوستانی عوام مورچہ نے راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کے تمام دفاتر کے سروے کا مطالبہ کیا ہے۔ سابق وزیر اعلیٰ جیتن رام مانجھی کی جماعت کے ترجمان دانش رضوان نے دعویٰ کیا کہ آر ایس ایس بہار میں حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

Published: undefined

انہوں نے الزام لگایا کہ وہ فسادات بھڑکانے کے لیے دھماکہ اور فرقہ وارانہ جھگڑے بھی کرا سکتی ہے۔ ایچ اے ایم (ہم) کے ترجمان دانش رضوان نے کہا کہ ہم نتیش کمار سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ بہار میں آر ایس ایس کے تمام دفاتر کا سروے کروائیں اور تحقیقات کا حکم دیں، کیونکہ یہ زیادہ اہم ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined