قومی خبریں

غازی آباد میں پیپر مل کا بوائلر پھٹنے سے خوفناک حادثہ، تین مزدور ہلاک

غازی آباد کے دتیڑی گاؤں میں پیپر مل میں بوائلر پھٹنے سے تین مزدور ہلاک اور کئی زخمی ہو گئے۔ پولیس اور انتظامیہ نے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا اور واقعے کی تحقیقات جاری ہیں

<div class="paragraphs"><p>آئی اے این ایس</p></div>

آئی اے این ایس

 

غازی آباد کے بھوجپور تھانہ علاقے میں جمعہ کی صبح پیپر مل میں بوائلر پھٹنے سے خوفناک حادثہ پیش آیا، جس میں تین مزدور ہلاک اور کئی دیگر زخمی ہو گئے۔ واقعہ دتیڑی گاؤں، پلکھوا روڈ پر واقع ایک فیکٹری میں صبح تقریباً پانچ بجے پیش آیا۔

دھماکہ اتنا شدید تھا کہ آس پاس کے علاقے میں افرا تفری مچ گئی۔ اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس اور انتظامیہ موقع پر پہنچ گئی۔ ہلاک ہونے والوں کی شناخت یوگندر کمار، انوج اور اودھیش کمار کے طور پر ہوئی ہے۔ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے، جبکہ ایک دیگر شخص کو معمولی چوٹیں آئی ہیں۔

Published: undefined

پولیس نے حادثے کے اسباب کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ ابتدائی رپورٹ کے مطابق بوائلر میں دباؤ زیادہ ہونے کے باعث دھماکہ ہوا۔ فیکٹری کے باہر بڑی تعداد میں لوگ جمع ہو گئے، جن میں مرنے والوں کے اہل خانہ بھی شامل تھے۔ پولیس اہلکار لوگوں کو سمجھانے بجھانے میں مصروف رہے۔

حادثے کے بعد علاقے میں سوگ کا ماحول ہے۔ مقامی افراد نے فیکٹری انتظامیہ پر لاپروائی کا الزام عائد کیا ہے اور متاثرہ خاندانوں کو معاوضہ دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ فیکٹری میں حفاظتی انتظامات کی بھی جانچ کی جا رہی ہے۔

Published: undefined

اس واقعے سے ایک دن قبل، غازی آباد کے لونی علاقے میں گلوبل انٹرپرائزز نامی الیکٹرانکس اسٹور میں شدید آگ لگ گئی تھی۔ فائر بریگیڈ کی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پا لیا۔ اس حادثے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، تاہم لاکھوں روپے کا سامان جل کر خاکستر ہو گیا۔

دریں اثنا، پیپر مل میں حادثے کے بعد فیکٹری کے دیگر بوائلر بھی بند کر دیے گئے ہیں تاکہ مزید کوئی حادثہ پیش نہ آئے۔ پولیس اور فائر ڈیپارٹمنٹ مشترکہ طور پر حادثے کی مکمل تحقیقات کر رہے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined