قومی خبریں

دہلی میں خوف، ایک دن میں کورونا کے ریکارڈ 5673 نئے کیسز

دہلی میں بدھ کے روز کورونا وائرس سے مزید 40 مریضوں کی موت ہونے سے اس وبا سے مرنے والوں کی کل تعداد بڑھ کر 6,396 ہو گئی ہے۔

فائل تصویر یو این آئی
فائل تصویر یو این آئی 

قومی دارالحکومت دہلی میں بدھ کے روز کورونا وائرس کے سب سے زیادہریکارڈ 5,673 نئے کیسز کے سامنے آنے کے بعد کورونا متاثرین کی تعداد بڑھ کر 3.70 لاکھ سے زیادہ ہو گئی ہے اور تشویش کی بات یہ ہے کہ اس دوران نئے کیسز کے مقابلے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد میں کمی درج کی گئی ہے جس سے فعال کیسز میں اضافہ ہوا ہے۔

Published: undefined

دہلی کی وزارت صحت کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق راجدھانی میں متاثرین کی تعداد 3,70,014 ہوگئی۔ وہیں اس دوران ریکارڈ مزید 4,128 مریضوں کے صحت یاب ہونے کے بعد اب تک کل 3,34,240 افراد کورونا وائرس کو شکست دے چکے ہیں۔ اسی کے ساتھ ہی کورونا مریضوں کے صحت یاب ہونے کی شرح جزوی طور پر کمی کے ساتھ 90.33 فیصد رہ گئی جو منگل کے روز 90.60 فیصد پہنچ گئی تھی۔

Published: undefined

اسی دوران کورونا وائرس سے مزید 40 مریضوں کی موت ہونے سے اس وبا سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 6,396 ہو گئی ہے۔

Published: undefined

تشویش کی بات یہ ہے کہ نئے کیسز کے مقابلے صحت یاب افراد کی تعداد کم ہونے سے فعال کیسز میں اضافہ پو گیا ہے۔ قومی راجدھانی میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 1505 مزید بڑھ کر آج 29,378 پہنچ گئی جو منگل کے روز 27,873 تھی۔

Published: undefined

کہا جا رہا ہےکہ دہلی میں موسم سرما کی دستک اور آلودگی کی وجہ سے کورونا کےمعاملوںمیں اضافہ نظرآ رہاہے۔دہلی حکومت نےان کیسوںمیں اضافہ کی وجہ سے دہلی کے تمام اسکول ابھی نہ کھولنے کافیصلہ لیاہے۔ دہلی کےوزیر تعلیم منیش سسودیا نے کل اعلان کیا تھا کہ کورونا کے مریضوں میں اضافہ کی وجہ سے اساتذہ اور بچوں کےوالدین میں خوف ہے جس کی وجہ سےاسکول ابھی نہ کھولنےکا فیصلہ لیا گیا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined