قومی خبریں

کرناٹک میں کورونا کی چوتھی لہر، ماہرین سے رپورٹ طلب

بومئی نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے بدھ کو تمام ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ کے ساتھ اپنی میٹنگ میں غیر ضروری پابندیاں نہ لگانے کی ہدایات دی تھیں۔

وزیر اعلیٰ کرناٹک بی ایس بومئی / آئی اے این ایس
وزیر اعلیٰ کرناٹک بی ایس بومئی / آئی اے این ایس 

بنگلورو: کرناٹک میں کورونا وائرس کے معاملے بتدریج بڑھ رہے ہیں اور اس لئے بومئی حکومت نے چوتھی لہر کے پیش نظر تکنیکی مشاورتی کمیٹی کے ماہرین کو رپورٹ کرنے کی ہدایت دی ہے۔ بومئی نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے بدھ کو تمام ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ کے ساتھ اپنی میٹنگ میں غیر ضروری پابندیاں نہ لگانے کی ہدایات دی تھیں۔

Published: undefined

بومئی نے 'ٹیسٹنگ، ٹریسنگ اور ٹریٹمنٹ' فارمولے کو لاگو کرنے کا مشورہ دیا تھا۔ وزیر اعظم کے مشورے پر ریاستی حکومت نے بھی بغیر کوئی سخت قوانین نافذ کیے چند فیصلوں کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے کچھ ابتدائی اصول بنائے ہیں جن میں ماسک کا لگانا، سماجی تحفظ بھی شامل ہے۔ اس کے علاوہ حکومت نے کچھ احتیاطی تدابیر بھی نافذ کی ہیں۔

Published: undefined

بومئی نے کہا کہ چوتھی لہر جون تک ریاست میں آنے کی امید ہے۔ ایسے میں حکومت محتاط ہے۔ اس پس منظر میں حکومت نے ٹیکنیکل ایڈوائزری کمیٹی کو ہدایت دی ہے کہ وہ کورونا ریگولیشن کی رپورٹ تیار کرے۔ رپورٹ میں یہ بھی شامل ہوگا کہ ریاست کی چوتھی لہر سائنسی طور پر کب شروع ہوگی اور چوتھی لہر کب ختم ہوگی۔ اس کے ساتھ ہی حکومت نے دیگر ممالک اور ریاستوں کی رپورٹس کا جائزہ لینے کی بھی ہدایت دی ہے۔ حکومت نے رپورٹ میں یہ بھی شامل کرنے کو کہا ہے کہ اسکولوں، کالجوں، سنیما ہالوں، مالز، ہوٹلوں اور پبوں سمیت مختلف جگہوں پر کس قسم کے احتیاطی قوانین بنائے جائیں اور ان پر عمل کیا جائے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined