قومی خبریں

ہندوستان میں پھر 4 لاکھ سے زیادہ کورونا کے نئے معاملہ، 4133 افراد کی اموات

جن ریاستوں میں کورونا کے معاملوں کی تعداد کم تھی وہاں تعداد میں اضافہ ہوا، جس کی وجہ سے گزشتہ روز بھی کورونا معاملوں کی تعداد 4 لاکھ سے زیادہ رہی۔

فائل تصویر
فائل تصویر آئی اے این ایس

گزشتہ روز چوتھا دن تھا جب ہندوستان میں کورونا کے نئے معاملوں کی تعداد 4 لاکھ سے زیادہ رہی۔ ورلڈو میٹر پر جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ روز اس وبا سے 4133 افراد کی موت ہوئی۔ اس وبا کو لے کر لوگوں میں خوف مستقل بڑھ رہا ہے اور حکومت کے انتظامات سے ناخوش نظر آ رہے ہیں۔

Published: undefined

گزشتہ روز ملک کی کئی ریاستوں میں جہاں کورونا کے معاملوں کی تعداد زیادہ تھی وہاں کچھ کم ہوئی ہے لیکن اس کے برعکس جن ریاستوں میں کورونا کے معاملوں کی تعداد کم تھی وہاں تعداد میں اضافہ ہوا ہے جس کی وجہ سے گزشتہ روز بھی کورونا کے کل معاملوں کی تعداد 4 لاکھ سے زیادہ رہی۔

Published: undefined

مہاراشٹر میں کورونا کے نئے معاملوں میں واضح کمی درج ہوئی ہے۔ ادھر میڈیکل کے معروف جریدہ ’لینسیٹ‘ نے نہ صرف حکومت کی سخت الفاظ میں تنقید کی ہے بلکہ ایک اندازہ بھی شائع کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ یکم اگست تک ہندوستان میں دس لاکھ تک اموات ہوسکتی ہیں۔

Published: undefined

واضح رہے سرکاری اعداد و شمار کچھ بھی کہیں، لیکن حقیقت یہ ہے کہ متاثرین کی تعداد بھی بہت زیادہ ہے اور اموات کی تعداد بھی بہت زیادہ ہے جس کا اندازہ شمشان اور قبرستان میں بھاری بھیڑ سے اور انتقال کے سرٹیفیکیٹ لینے والوں کی تعداد سے لگایا جا سکتا ہے۔ کورونا متاثرین کی تعداد کا اس بات سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ اسپتالوں میں مریضوں کو جگہ نہیں مل رہی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined