قومی خبریں

مغربی بنگال کے سابق وزیر اعلیٰ بدھ دیب بھٹاچاریہ کو 11 دن بعد ملی اسپتال سے چھٹی

مغربی بنگال کے سابق وزیر اعلی بدھ دیب بھٹاچاریہ کو 11 دن کے بعد بدھ کو اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا۔ انہیں 29 جولائی کو سانس کی شدید تکلیف کے بعد داخل کرایا گیا تھا

<div class="paragraphs"><p>یو این آئی</p></div>

یو این آئی

 

کولکاتا: مغربی بنگال کے سابق وزیر اعلی بدھ دیب بھٹاچاریہ کو 11 دن کے بعد بدھ کو اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا۔ انہیں 29 جولائی کو سانس کی شدید تکلیف کے بعد داخل کرایا گیا تھا۔ انہیں گرین چینل کے ذریعے پام ایونیو پر واقع ان کے اپارٹمنٹ میں منتقل کر دیا گیا۔

Published: undefined

ان کی اہلیہ میرا بھٹاچاریہ نے صحافیوں کو بتایا کہ سابق وزیر اعلیٰ کو ان کی رہائش گاہ پر سخت نگرانی میں رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا ’’میں آپ سب سے ان کی صحت یابی کے لیے درخواست کرتی ہوں۔ وہ اب خطرے سے باہر ہیں لیکن انہیں ان کی رہائش گاہ پر مسلسل نگرانی اور سخت پابندیوں میں رکھا جائے گا۔‘‘

Published: undefined

انہوں نے کہا ’’میں ہر اس شخص کا شکریہ ادا کرتی ہوں جو اسپتال میں داخل ہونے کے دوران ہمارے ساتھ تھے یا ان کی صحت کے بارے میں پوچھ رہے تھے۔‘‘

دریں اثنا، اسپتال کے ذرائع نے بتایا کہ ان کے گھر میں بلڈ پریشن اور آکسیجن لیول کی مسلسل نگرانی کے لیے ایک مشین اور کارڈیک مانیٹرنگ سسٹم نصب کیا گیا ہے۔ ان کے علاج کے لیے بنائے گئے میڈیکل بورڈ کے ارکان باقاعدگی سے ان کے گھر جائیں گے اور ان کا معائنہ کریں گے۔ ان کی فزیوتھراپی بھی جاری رہے گی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • تصویر: پریس ریلیز

    " src="//gumlet.assettype.com/qaumiawaz/2024-05/15c9d869-8196-44e5-9265-8830c9c81b22/WhatsApp_Image_2024_05_18_at_7_58_55_PM.jpeg?auto=format&q=35&w=1200">

    دہلی سے 28ویں حج پرواز مدینہ کے لیے روانہ، حج کمیٹی کی چیئرپرسن کوثر جہاں نے کیا الوداع

  • ,
  • تصویر: بشکریہ محمد تسلیم

    " src="//gumlet.assettype.com/qaumiawaz/2024-05/4e8ffc89-a288-48c3-bfc5-40076018ce2c/WhatsApp_Image_2024_05_18_at_7_11_35_PM.jpeg?auto=format&q=35&w=1200">

    ’آپ کے غنڈوں اور حملوں سے ہم نہیں ڈرنے والے‘، کنہیا کمار نے پریس کانفرنس کر اپنے اوپر حملہ کی بتائی وجہ