قومی خبریں

یو پی کے سابق وزیر اعلیٰ کلیان سنگھ کورونا پازیٹو، آئی سی یو میں کرایا گیا داخل

کلیان سنگھ کی کورونا رپورٹ پازیٹو آنے کے بعد انھیں یو پی کی راجدھانی لکھنؤ واقع سنجے گاندھی پوسٹ گریجویٹ انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (ایس جی پی جی آئی ایم ایس) میں داخل کروایا گیا ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

اتر پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ کلیان سنگھ کو جانچ میں کورونا پازیٹو پائے جانے کے بعد اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ راجستھان کے گورنر رہ چکے 88 سالہ کلیان سنگھ کو پیر کے روز دیر شام سنجے گاندھی پوسٹ گریجویٹ انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (ایس جی پی جی آئی ایم ایس) میں داخل کرایا گیا۔ انھیں گزشتہ دو دنوں سے بخار، سوکھی کھانسی اور سانس پھولنے کی شکایت تھی۔

Published: 15 Sep 2020, 3:11 PM IST

ایس جی پی جی آئی ایم ایس کے ڈائریکٹر پروفیسر آر. کے. دھیمان نے کہا کہ کلیان سنگھ کی حالت اس وقت مستحکم ہے۔ انھیں آئی سی یو میں داخل کرایا گیا ہے جہاں ان کی صحت کی نگرانی کی جا رہی ہے۔ غور طلب ہے کہ ملک میں کورونا انفیکشن کی تعداد میں بے تحاشہ اضافہ کا سلسلہ جاری ہے۔ مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری تازہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا انفیکشن کے 83809 نئے معاملے سامنے آئے ہیں اور 1054 لوگوں کی موت ہو گئی ہے۔

Published: 15 Sep 2020, 3:11 PM IST

ہندوستان میں کورونا انفیکشن کی تعداد بڑھ کر 49 لاکھ کے پار پہنچ گئی ہے۔ ان میں 9 لاکھ 90 ہزار 61 معاملے سرگرم ہیں۔ علاوہ ازیں 38 لاکھ 59 ہزار 400 لوگوں کو اب تک علاج کے بعد اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔ کورونا کی زد میں آنے سے اب تک 80 ہزار 776 لوگ اپنی جان گنوا چکے ہیں۔

Published: 15 Sep 2020, 3:11 PM IST

دوسری طرف اگر اتر پردیش کی بات کریں تو یہ ریاست کورونا متاثر ریاستوں میں پانچویں نمبر پر ہے۔ یو پی میں کورونا کے اب تک 3 لاکھ 17 ہزار 195 معاملے سامنے آئے ہیں۔ ریاست میں کورونا کے 67 ہزار 287 معاملے سرگرم ہیں۔ اب تک 2 لاکھ 45 ہزار 417 لوگوں کو علاج کے بعد ڈسچارج کیا جا چکا ہے۔ کورونا کی زد میں آ کر اب تک 4 ہزار 491 لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔

Published: 15 Sep 2020, 3:11 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 15 Sep 2020, 3:11 PM IST