قومی خبریں

پنجاب کے سابق وزیر دھرم سوت مبینہ بدعنوانی کے معاملہ میں گرفتار، کانگریس کا شدید رد عمل

کانگریس نے پنجاب کے سابق وزیر سادھو سنگھ دھرم سوت کی مبینہ بدعنوانی کے معاملے میں گرفتاری کو سیاسی انتقام کی کارروائی قرار دیا ہے، ویجیلنس بیورو نے انہیں صبح 3 بجے امولہ سے گرفتار کیا ہے

سادھو سنگھ دھرم سوت /  تصویر ٹوئٹر
سادھو سنگھ دھرم سوت / تصویر ٹوئٹر 

چنڈی گڑھ: کانگریس نے پنجاب کے سابق وزیر سادھو سنگھ دھرم سوت کی مبینہ بدعنوانی کے معاملے میں گرفتاری کو سیاسی انتقام کی کارروائی قرار دیا ہے۔ ویجیلنس بیورو نے سابق وزیر سادھو سنگھ دھرم سوت کو صبح 3 بجے امولہ سے گرفتار کیا ہے۔

Published: undefined

پنجاب کانگریس کے صدر امریندر سنگھ راجہ وڈنگ نے اس پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے وزیراعلی بھگونت مان کو مخاطب کر کے ٹویٹ کیا۔ انہوں نے کہا ’’مان صاحب! جیسا کہ توقع تھی آپ سابق وزیر سردار سادھو سنگھ دھرم سوت کی گرفتاری سے امن و امان کی بگرٹی صورتحال، بے روزگاری، اروند کیجریوال کی مداخلت جیسے مسائل سے توجہ ہٹانا چاہتے ہیں۔ قانون اپنا کام کرے گا لیکن اسے کنگارو عدالت کا انصاف نہ بنائیں۔ سیاسی انتقامی کارروائیاں ناکام ہوں گی۔‘‘

Published: undefined

وہیں، بھولتھ سے کانگریس کے رکن اسمبلی سکھ پال سنگھ کھیرا نے اس کارروائی کو ’مضحکہ خیز‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ عام آدمی پارٹی کی حکومت سادھو سنگھ دھرم سوت کو گرفتار کرتی ہے اور اسے بدعنوان قرار دیتی ہے لیکن جب انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ ان کے وزیر جین کو شیل کمپنیوں سے 16 کروڑ وصول کرنے کے سنگین الزامات میں گرفتار کرتی ہے تو وہ اسے سیاسی انتقام قرار دیتے ہیں۔ رقم کے حوالے سے کوئی جواب نہیں دیتے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined