قومی خبریں

آگرہ کے سابق رکن پارلیمنٹ پربھو دیال کٹھیریا کا تمام عہدوں سے استعفی، بیٹا عآپ میں شامل

پربھو دیال کٹھیریا کے بیٹے ارون کانت نے عام آدمی پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی، کٹھیریا نے خود بیٹے کے کاغذات نامزدگی بھی داخل کرائے ہیں، تاہم ان کا کہنا ہے کہ وہ بی جے پی میں ہی رہیں گے

تصویر بشکریہ سوشل میڈیا
تصویر بشکریہ سوشل میڈیا 

آگرہ: اترپردیش میں آئندہ اسمبلی انتخابات سے قبل استعفوں کا دور تیز ہو گیا ہے۔ اب آگرہ کے سابق رکن پارلیمان پربھو دیال کٹھیریا نے ریاستی نائب صدر اور قومی کونسل کے عہدوں سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ تین بار کے ایم پی پربھو دیال کٹھیریا اپنے بیٹے کے لیے ٹکٹ کا مطالبہ کر رہے تھے لیکن ٹکٹ نہیں ملا، جس کے بعد انہوں نے پارٹی کے تمام عہدوں سے استعفیٰ دینے کا اعلان کر دیا۔

Published: undefined

صرف اتنا ہی نہیں پربھو دیال کٹھیریا کے بیٹے ارون کانت نے عام آدمی پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی اور پربھو دیال کٹھیریا نے اعلان کیا ہے کہ ان کا بیٹا عآپ کے ٹکٹ پر الیکشن لڑے گا۔ بتایا جا رہا ہے کہ کٹھیریا نے اپنے بیٹے کا پرچہ نامزدگی بھی داخل کیا ہے۔ تاہم، پربھو دیال کا کہنا ہے کہ وہ بی جے پی کے رکن بنے رہیں گے۔

Published: undefined

دراصل، کٹھیریا کافی دنوں سے آگرہ دیہی اسمبلی سیٹ سے اپنے بیٹے ارون کانت کے لیے ٹکٹ کا مطالبہ کر رہے تھے۔ جیسے ہی پارٹی نے امیدواروں کا اعلان کیا اور کٹھیریا کے بیٹے کو ٹکٹ نہیں ملا تو وہ ناراض ہو گئے اور تمام عہدوں سے استعفیٰ دے دیا۔ پربھو دیال کٹھیریا نے 2012، 2014 اور 2017 میں اپنے لیے ٹکٹ مانگا تھا۔ اس سیٹ سے بی جے پی نے بے بی رانی موریہ کو ٹکٹ دیا ہے۔

Published: undefined

میڈیا سے بات کرتے ہوئے سابق ایم پی پربھو دیال کٹھیریا نے کہا کہ وہ بی جے پی کے رکن بنے رہیں گے لیکن کسی عہدے پر کام نہیں کریں گے۔ دوسری طرف عام آدمی پارٹی کے ضلع صدر نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ پربھو دیال کٹھیریا کے بیٹے ارون کانت پارٹی ٹکٹ پر آگرہ دیہی اسمبلی سیٹ سے امیدوار ہوں گے۔ پارٹی عہدوں سے استعفیٰ دینے کا اعلان کرتے ہوئے، پربھو دیال کٹھیریا نے کہا کہ جو زیادہ ظلم سہتا ہے وہی مجرم ہے۔ اس سوال پر کہ آیا پربھو دیال کٹھیریا انتخابات میں بی جے پی کے لیے مہم چلائیں گے یا اپنے بیٹے کے لیے، انہوں نے کہا کہ ’وقت آنے پر بتاؤں گا۔‘

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined