نئی دہلی: ملک میں کورونا انفیکشن کے یومیہ معاملات میں کمی کے درمیان، ایک ہفتے میں تیسری بار 20 ہزار سے کم نئے کیس سامنے آئے ہیں، جبکہ اس بیماری کو شکست دینے والے لوگوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ سے ریکوری کی شرح 98 فیصد کے قریب پہنچ گئی ہے۔ دریں اثنا، جمعہ کو ملک میں 79 لاکھ 12 ہزار 202 افراد کو کورونا کی ویکسین دی گئی اور اب تک 93 کروڑ 99 لاکھ 15 ہزار 323 افراد کو ویکسین دی جا چکی ہے۔
Published: undefined
مرکزی وزارت صحت کی جانب سے ہفتہ کی صبح جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 19740 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی، جس کی وجہ سے متاثرہ افراد کی تعداد تین کروڑ 39 لاکھ 35 ہزار 309 ہوگئی ہے۔ اس سے قبل منگل کو 18346 اور بدھ کو 18833 معاملے درج کیے گئے تھے۔
Published: undefined
گزشتہ 24 گھنٹوں میں 23070 مریضوں کی صحت یابی کے بعد کورونا سے نجات پانے والے لوگوں کی تعداد تین کروڑ 32 لاکھ 48 ہزار 291 ہو گئی ہے۔ ایکٹو کیسز 3578 کم ہو کر دو لاکھ 36 ہزار 643 ہو گئے ہیں۔ وہیں 248 مریضوں کی موت کی وجہ سے اموات کی تعداد بڑھ کر 450375 ہوگئی ہے۔ ملک میں صحت یابی کی شرح بڑھ کر 97.98 فیصد ہو گئی ہے اور فعال کیسز کی شرح 0.70 پر آگئی ہے جبکہ اموات کی شرح 1.33 فیصد پر برقرار ہے۔
Published: undefined
کیرالہ فی الحال ایکٹو کیسز میں ملک میں پہلے نمبر پر ہے اور پچھلے 24 گھنٹوں میں 2098 ایکٹیو کیسز کی کمی کی وجہ سے فعال کیسز کی تعداد کم ہوکر 117237 رہ گئی ہے۔ وہیں سب سے زیادہ 12922 مریضوں کی صحت یابی کی وجہ سے کورونا سے پاک لوگوں کی تعداد 4631330 ہوگئی ہے۔ اسی عرصے میں 120 مریضوں کی موت کی وجہ سے اموات کی تعداد بڑھ کر 26072 ہوگئی ہے۔
Published: undefined
مہاراشٹر میں فعال معاملات 382 کم ہوکر 36604 پر آگئے ہیں جبکہ 59 مزید مریضوں کی موت کے ساتھ اموات کی تعداد بڑھ کر 139470 ہوگئی ہے۔ دوسری جانب کورونا سے نجات پانے والے لوگوں کی تعداد 2943 بڑھ کر 6397018 ہوگئی ہے۔ تمل ناڈو میں ، فعال کیسز 16379 پر آ گئے ہیں اور مزید 20 مریضوں کی موت کے ساتھ اموات 35754 ہو گئی ہیں۔ ریاست میں اب تک 2623459 مریض انفیکشن سے پاک ہو چکے ہیں۔ شمال مشرقی ریاست میزورم میں فعال معاملات کم ہوکر 15967 پر آگئے ہیں اور کورونا سے پاک لوگوں کی تعداد بڑھ کر 88358 ہوگئی ہے جبکہ مزید دو مریضوں کی موت کی وجہ سے مرنے والوں کی تعداد 344 ہوگئی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined