قومی خبریں

اتراکھنڈ اسمبلی کو پہلی مرتبہ ملی خاتون اسپیکر، ریتو کھنڈوری کا نام تاریخ میں رقم

ریتو کھنڈوری کے اسمبلی اسپیکر منتخب ہونے کے بعد وزیر اعلیٰ پشکر سنگھ دھامی نے کہا کہ میں ریاستی اسمبلی کی پہلی خاتون اسپیکر چنے جانے پر انھیں مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

ریتو کھنڈوری، تصویر آئی اے این ایس
ریتو کھنڈوری، تصویر آئی اے این ایس 

اتراکھنڈ میں پشکر سنگھ دھامی حکومت تشکیل پا گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی اتراکھنڈ اسمبلی کے لیے اسپیکر کا انتخاب بھی عمل میں آ گیا ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ پہلی مرتبہ اتراکھنڈ اسمبلی کو ایک خاتون اسپیکر ملی ہے۔ ریتو کھنڈوری کو پہلی خاتون اسپیکر کے طور پر اتفاق رائے سے منتخب کیا گیا ہے۔ ابھی تک اتراکھنڈ کی سیاست میں اسمبلی اسپیکر کا عہدہ مردوں کو ہی ملتا رہا تھا۔

Published: undefined

ریتو کھنڈوری اتراکھنڈ کی کوٹ دوار اسمبلی حلقہ سے منتخب ہوئی ہیں۔ ریتو کھنڈوری ریاست کی پانچویں اسمبلی اسپیکر ہیں جنھوں نے گزشتہ جمعرات کو اسمبلی میں اپنی نامزدگی کا پرچہ داخل کیا تھا۔ نامزدگی کے عمل میں واحد نامزدگی داخل کیے جانے کے سبب ریتو کو بلامقابلہ اسپیکر منتخب کیا گیا۔ انھوں نے بی جے پی کے پریم چند اگروال کی جگہ لی جن کی مدت کار 10 مارچ کو ختم ہو گئی تھی۔

Published: undefined

ریتو کھنڈوری کے اسمبلی اسپیکر منتخب ہونے کے بعد وزیر اعلیٰ پشکر سنگھ دھامی نے کہا کہ میں ریاستی اسمبلی کی پہلی خاتون اسپیکر چنے جانے پر انھیں مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ وہ اچھی طرح سے ایوان چلائیں گی اور ہماری اسمبلی ان کی قیادت میں نئی تاریخ بنائے گی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined