قومی خبریں

’پانچ ہتھیار نئی بات نہیں، کانگرس نے بارہا ان تدابیر پر زور دیا لیکن وزیر اعلیٰ نظر انداز کرتے رہے‘

چودھری انیل نے کیجروال حکومت کی 5 ناکامیوں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ حکومت کی ناقص کارکردگی کی وجہ سے راجدھانی دہلی میں کورونا نے تیزی سے پیر پسارے ہیں۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

نئی دہلی: دہلی پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر چودھری انیل کمار نے ہفتہ کے روز کہا کہ وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کووڈ-19 وبا کےک خلاف لڑنے کے لئے 5 ہتھیاروں کی بات کر رے ہیں جبکہ انہوں نے گزشتہ تین مہینے کا قیمتی وقت برباد کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ جب تک وزیر اعلیٰ آئسولیشن سے باہر آئے تب تک کورونا وائرس سے قومی راجدھانی میں حالات بے قابو ہو گئے اور مریضوں کی تعداد میں بھاری اضافہ ہو رہا ہے۔

Published: undefined

چودھری انیل نے کہا کہ کیجریوال نے وعدہ کیا تھا کہ اسپتالوں میں بیڈس کی تعداد بڑھائی جائے گی، ٹیسٹ کے لئے لیب بڑھیں گی، پلازمہ تھیرپی، سروے اور وسیع پیمانے پر جانچ اور آکسی میٹر (خون میں موجود آکسیجن کی نگرانی کرنے والا ایک چھوٹا آلہ) کی سپلائی بڑھائی جائے گی۔

Published: undefined

چودھری انیل نے کیجروال حکومت کی 5 ناکامیوں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ حکومت کی ناقص کارکردگی کی وجہ سے راجدھانی دہلی میں کورونا نے تیزی سے پیر پسارے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ حکومت کی پہلی ناکامی ٹیسٹنگ کی کمی، دوسری کانٹیکٹ ٹریسنگ، تیسری ناقص صاف صفائی، چوتھا کورونا جنگجوؤں کے لئے سہولیات کا فقدان اور پانچواں براڑی، امبیڈکر نگر اور دوارکا میں موجود اندرا گاندھی اسپتال کا استعمال نہیں کرنا شامل ہے۔

Published: undefined

چودھری انیل نے کیجریوال پر وقت کی بربادی کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ کورونا کے مریضوں کے لئے اسپتالوں میں بیڈ بڑھانے کی بات کرنے سے کیا مراد ہے، جبکہ موجودہ بیڈوں کا نظام ہی درہم برہم ہے۔ نیز اسپتال لگاتار نئے مریضوں کو داخل کرنے سے منع کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کیجریوال اپنے ہی احکامات کو نافذ کرنے میں ناکام ہے اور کووڈ-19 کو جنگی پیمانے پر قابو کرنے کے لئے ان کے پاس کوئی حکمت عملی نہیں ہے۔

Published: undefined

انیل کمار نے کہا کہ دہلی کانگریس شروعاتی مراحل میں ہی کہہ رہی تھی کہ دہلی حکومت کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے ٹیسٹنگ، ٹریسنگ اور پروٹوکول کے استعمال پر غور کریں۔ لیکن ٹیسٹنگ کی سہولت بڑھانے کے بجائے کیجریوال حکومت نے زیادہ ٹیسٹ کرنے والی لیب کو سزا دینے لگے اور کورونا وائرس کے انفیکن کے ہوسٹ کا پتہ چلانے کے لئے کچھ نہیں کہا۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلہ کے بعد پرائیویٹ لیب میں ٹیسٹ شروع ہوئے اور ٹیسٹ کی کمی کی وجہ سے حکوت کورونا کے پھیلاؤ کا صحیح جائزہ ہی نہیں لے پائی۔

Published: undefined

چودھری انیل نے کہا کہ نجی اسپتال کورونا کے مریضوں سے بہت زیادہ فیس وصول رہے ہیں اور دہلی حکومت اس لوٹ کو روکنے کے لئے کچھ نہیں کر رہی۔ انہوں نے کہا کہ جب کورونا کے مریضوں کو اسپتالوں میں داخلہ نہیں ملتا تو وہ اسپتالوں کے باہر اسٹریچر پر ہی مر جاتے ہیں، کیجریوال کو ان کے لئے کچھ کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ کیجریوال لوگوں کو ہوم آئسولیشن کی صلاح دے رہے ہیں کیونکہ سرکاری اسپتالوں میں ضروری بنیادی ڈھانچہ پوری طرح ناکام ہو گئے ہیں اور یہ وائرس تیزی کے ساتھ پھیل رہا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • سیبی کی کارروائی ایک بار پھر اڈانی گروپ، بی جے پی اور ان کے حامیوں کے جھوٹے دعووں پر مہر: کانگریس

  • ,
  • ’لگتا ہے وزیر اعظم ایمس کا جائزہ لینے آ رہے ہیں‘، پی ایم مودی کے دربھنگہ دورہ پر تیجسوی یادو کا طنز