انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ
معروف کوچنگ ادارے فٹجی (ایف آئی آئی ٹی-جے ای ای) کے ذریعہ بڑا گھوٹالہ کرنے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ اس کے تحت انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ (ای ڈی) نے 250 کروڑ روپے کی دھوکہ دہی کا انکشاف کیا ہے۔ ای ڈی کی چھاپہ ماری میں 32 کوچنگ سنٹر بند کرنے اور طلبا سے دھوکہ دہی کرنے کے پختہ ثبوت ملے ہیں۔
Published: undefined
اطلاع کے مطابق فٹجی کوچنگ کے مالکان نے مختلف ریاستوں کے 14411 طلبا و طالبات سے ایڈوانس فیس کے طور پر 250.02 کروڑ روپے جمع کرائے تھے اور جنوری مہینہ میں بغیر کسی اطلاع کے اپنے کوچنگ سنٹر بند کر دیے تھے۔ ای ڈی کی جانچ میں یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ طلبا سے تعلیمی سال 29-2028 تک کی ایڈوانس فیس جمع کرائی گئی تھی۔ ان میں حال میں چل رہے بیچوں کے طلبا و طالبات سے تقریباً 206 کروڑ روپے جمع کرائے گئے تھے۔
Published: undefined
ہفتہ کی صبح ای ڈی کی چھاپہ ماری کی کارروائی ختم ہوئی۔ دہلی میں کوچنگ مالک ڈی کے گوئل کے وسنت وہار واقع رہائش سمیت دیگر مقامات پر کی گئی چھاپہ ماری کے دوران ایجنسی نے 10 لاکھ روپے نقد، 4.89 کروڑ روپے کے زیورات اور کئی مشتبہ دستاویز برآمد کیے۔ برآمد اشیا میں کئی قابل اعتراض دستاویز اور ڈیجیٹل ڈیوائس بھی شامل ہیں۔ ای ڈی کے مطابق ذاتی فائدے کے لیے فیس کی رقم کو دوسرے کھاتوں میں ڈائیورٹ کیا گیا تھا۔ آگے کی چھان بین کی جا رہی ہے۔
Published: undefined
واضح رہے کہ فٹجی کوچنگ کے لکھنؤ، غازی آباد، میرٹھ، نوئیڈا، پریاگ راج، دہلی، بھوپال، گوالیار، اندور، فرید آباد، گروگرام، ممبئی اور دیگر شہروں میں واقع 32 کوچنگ سنٹر بغیر کسی قبل اطلاع کے اچانک بند کر دیئے گئے تھے۔ ای ڈی کے مطابق تفتیش میں پتہ چلا ہے کہ تعلیمی سال 26-2025 کے 9.823 طلبا و طالبات سے 181.89 کروڑ روپے، تعلیمی سال 27-2026 کے 3316 طلبا و طالبات سے 47.48 کروڑ روپے، تعلیمی سال 28-2027 کے 1008 طلبا و طالبات سے 17.07 کروڑ روپے اور تعلیمی سال 29-2028 کے 264 طلبا و طالبات سے 3.76 کروڑ روپے بطور فیس جمع کرائے گئے تھے۔
Published: undefined
فٹجی مالکان نے کوچنگ سنٹر کے ٹیچروں اور ملازمین کی بھی کئی ماہ کی تنخواہ کی ادائیگی نہیں کی تھی۔ ایجنسی نے کوچنگ مالکان کے خلاف درج کرائے گئے معاملے کی بنیاد پر منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج کرکے جانچ شروع کی تھی۔
Published: undefined
ای ڈی نے جمعرات اور جمعہ کو دہلی، نوئیڈا، گروگرام واقع 8 اداروں میں چھاپہ ماری کی تھی۔ ان میں کوچنگ مالک کا دہلی واقع رہائش اور کارپوریٹ دفتر بھی شامل تھا۔ جانچ میں یہ بھی سامنے آیا ہے کہ تعلیمی خدمات کی آڑ میں طلبا و طالبات اور ان کے سرپرستوں کو دھوکہ دے کر پیسوں کی ہیرا پھیری منصوبہ بند طریقے سے کی گئی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined