قومی خبریں

اے ایم یو میں گولیاں چلیں، تین زخمی،طلباء کے دو گروپوں میں تصادم

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں دیر رات دو گروپوں کے درمیان زبردست فائرنگ ہوئی۔ اس واقعہ میں تین افراد زخمی ہوئے ہیں اور کیمپس میں فائرنگ کی وجہ سے بھگدڑ مچ گئی۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس&nbsp;</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس 

 

پیر یعنی 2 اکتوبر کی دیر رات علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں طلباء کے دو گروپ  میں تصادم ہو گیا ۔اس دوران فائرنگ بھی ہوئی جس میں بتایا جا رہا ہےکہ تین افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ زخمیوں کو میڈیکل کالج میں داخل کرایا گیا ہے۔ پولیس اس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

Published: undefined

نیوز پورٹل ’اے بی پی ‘ پر شائع خبر کے مطابق اس لڑائی میں ہومیوپیتھک ڈاکٹر سمیت تین افراد کو گولیاں لگیں۔ سبھی میڈیکل کالج میں زیر علاج ہیں۔ فائرنگ کی اطلاع ملتے ہی علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے پراکٹر پروفیسر وسیم احمد، پروکٹوریل ٹیم اور سول لائنز پولیس موقع پر پہنچ گئی۔

Published: undefined

اب تک موصول ہونے والی معلومات کے مطابق، رات تقریباً 11 بجے کچھ طالب علم اے ایم یو کے وی ایم ہال کے پاس بیٹھے تھے۔ اس کے بعد ایک گروپ کے کچھ لوگ وہاں آئے اور فائرنگ شروع کر دی۔ ان تمام لوگوں نے اپنے چہرے ڈھانپ رکھے تھے۔ اس کے بعد کیمپس میں بھگدڑ مچ گئی۔ اس کے بعد دوسرے گروپ کے لوگ بھی وہاں پہنچ گئے اور لڑائی بڑھ گئی۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ اس لڑائی میں کئی راؤنڈ گولیاں چلائی گئیں۔

Published: undefined

یونیورسٹی کیمپس میں لڑائی کی اطلاع ملتے ہی طلبہ کی بڑی تعداد وہاں جمع ہوگئی اور ہنگامہ کیا۔ یونیورسٹی کے پراکٹر پروفیسروسیم احمد نے ہنگامہ آرائی کرنے والے طلباء کو پرسکون کیا اور ملزم طلباء کے خلاف سخت کارروائی کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ اس کے بعد طلبہ نے ہنگامہ آرائی روک دی۔

Published: undefined

واقعہ کے بعد سول لائنز پولیس موقع پر پہنچ گئی اور ملزم کی شناخت کے لیے کیمپس اور اس کے اطراف میں نصب سی سی ٹی وی کیمروں کی جانچ شروع کردی۔ پولیس نے طلباء کو ملزمان کے خلاف سخت کارروائی کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined