قومی خبریں

’فرقہ وارانہ‘ تبصرہ کرنے کے الزام میں وارث پٹھان پر مقدمہ

پولیس ذرائع نے ہفتہ کے روز بتایا کہ ایک خاتون وکیل کی شکایت پر اے آئی ایم آئی ایم لیڈر پٹھان کے خلاف جمعہ کی شام ایف آئی آر درج کی گئی۔

وارث پٹھان
وارث پٹھان 

كلبرگی: آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) کے لیڈر اور ترجمان وارث پٹھان کے خلاف یہاں حال ہی میں منعقد شہریت ترمیم قانون (سی اےاے) کے خلاف ریلی کے دوران ہندو کمیونٹی کے خلاف تبصرے کے معاملے میں پولیس نے ایک کیس درج کیا ہے۔

Published: undefined

پولیس ذرائع نے ہفتہ کے روز بتایا کہ ایک خاتون وکیل کی شکایت پر اے آئی ایم آئی ایم لیڈر پٹھان کے خلاف جمعہ کی شام ایف آئی آر درج کی گئی۔ وارث پٹھان کے خلاف تعزیرات اخلاق کی دفعہ 117، 153 (فساد کے لئے مشتعل کرنا) اور دفعہ 153 اے (دو گروپوں میں نفرت پھیلانا) کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ اس معاملے کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے کرناٹک کے وزیر داخلہ باسوراج بومئی نے كلبرگی شہر کے پولیس کمشنر کو واقعہ کے بارے میں رپورٹ سونپنے کی ہدایت دی ہے۔

Published: undefined

واضح رہے کہ وارث پٹھان نے کرناٹک کے گلبرگی میں 19 فروری کو جلسہ عام کے دوران متنازعہ بیان میں کہا ’’وقت آ گیا ہے کہ ہم متحد ہو جائیں اور آزادی لیں۔ ہم 15 کروڑ ہی 100 کروڑ ہندو آبادی پر بھاری ہیں‘‘۔ انہوں نے کہا ’’ہم نے اینٹ کا جواب پتھر سے دینا سیکھ لیا ہے۔ مگر ہمیں متحد ہوکر چلنا پڑے گا۔ آزادی لینی پڑے گی اور جو چیز مانگنے سے نہیں ملتی ہے، اس کو چھین لیا جاتا ہے‘‘۔

Published: undefined

وارث پٹھان کے اشتعال انگیز بیان پر پارٹی سربراہ اور رکن پارلیمنٹ اسد الدین اویسی نے کارروائی کرتے ہوئے وارث پٹھان کے میڈیا سے بات کرنے پر روک لگا دی ہے۔ جب تک پارٹی اجازت نہیں دے گی تب تک وارث پٹھان عوامی طور پر بیان نہیں دے سکیں گے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined