قومی خبریں

جگن موہن ریڈی کے خلاف ایف آئی آر، قافلے کی گاڑی سے ٹکرا کر ایک شخص کی موت کے معاملے کی جانچ شروع

پولیس کے مطابق پالناڈو میں رینتا پلاّ گاؤں کی طرف جاتے ہوئے جگن موہن ریڈی کی گاڑی سے ٹکرا کر ایک شخص حادثے کا شکار ہو۔ جگن ریڈی کے علاوہ قافلے میں شامل کئی دیگر لوگوں کے خلاف بھی معاملہ درج ہوا ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

آندھرا پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ اور وائی ایس آر سی پی کے سربراہ جگن موہن ریڈی پر سڑک حادثے میں ایک شخص کو کچلنے کا الزام لگا ہے۔ پولیس کے مطابق پالناڈو میں رینتا پلاّ گاؤں کی طرف جاتے ہوئے جگن موہن ریڈی کی گاڑی سے ٹکرا کر ایک شخص حادثے کا شکار ہو گیا اور اس نے موقع پر ہی دم توڑ دیا۔

Published: undefined

گنٹور کے ایس پی ستیش کمار نے پریس کانفرنس کرکے معاملے کی اطلاع دی۔ انہوں نے بتایا کہ اتوار کو ایک ضعیف شخص سنگیا کا حادثہ ہو گیا تھا۔ وہ بُری طرح سے زخمی تھے اور ان کے جسم سے کافی خون نکل رہا تھا۔ جب اسے اسپتال لے جایا گیا تو ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔

Published: undefined

پولیس کے مطابق وائی ایس آر سی پی کے ایک رہنما نے گزشتہ سال خودکشی کرلی تھی، ان کے کنبہ نے سابق وزیر اعلیٰ کو بلاوا بھیجا تھا۔ اسی سلسلے میں جگن موہن ریڈی رینتا پلّا واقع اس رہنما کے گھر جا رہے تھے، تبھی راستے میں ان کی گاڑی سے سنگیا کا حادثہ ہو گیا۔

Published: undefined

مہلوک کی اہلیہ چیلی لُردھو میری نے مقامی پولیس تھانے میں شکایت درج کرائی ہے۔ پولیس نے بی این ایس کی دفعہ 106 (1) کے تحت معاملہ درج کر لیا ہے۔ معاملہ سامنے آنے کے بعد پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج، ڈرون سمیت سبھی طرح کے ثبوت یکجا کیے۔ ان میں صاف طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ مہلوک سابق وزیراعلیٰ کے قافلہ کے بیچ میں آ گیا تھا، جس کی وجہ سے یہ حادثہ پیش آیا۔

Published: undefined

پولیس نے اسبق وزیر اعلیٰ جگن موہن ریڈی کے علاوہ ان کے ڈرائیور رمنا ریڈی، پرسنل اسسٹنٹ کے ناگیشور ریڈی اور سینئر وائی ایس آر سی پی وائی وی سبا ریڈی، سابق ایم ایل اے پیرنی وینکٹ رمیا اور سابق وزیر ودادلا رجنی کمار کے خلاف معاملہ درج کیا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined