قومی خبریں

امریکہ میں شیرنی کو ہوا کورونا انفیکشن، ہندوستان کے سبھی چڑیا گھر کو ہائی الرٹ جاری

چڑیا گھر اتھارٹی کا کہنا ہے کہ ”امریکہ میں ایک شیرینی کووڈ-19 کی شکار ہوئی ہے۔ لہذا تمام چڑیا گھر کو ہائی الرٹ پر رہنے کا مشورہ دیا جاتا ہے۔ سی سی ٹی وی کی مدد سے جانوروں پر 24 گھنٹے نظر رکھی جائے گی“

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

نئی دہلی: امریکہ میں ایک شیرنی کے کورونا وائرس ’کووڈ۔19'‘ سے متاثر پائے جانے کے بعد ملک بھر کے چڑیاگھر کو ہائی الرٹ پر رہنے کے لئے کہا گیا ہے۔ مرکزی چڑیاگھر اتھارٹی نے آج تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے لئے مشاورت جاری کی ہے۔ اس میں بتایا گیا ہے کہ امریکہ کے نیویارک میں واقع برونکس چڑیا گھر میں ایک شیرنی میں کووڈ -19 کے انفیکشن کی تصدیق ہوئی ہے۔ اتھارٹی نے لکھا ہے ”لہذا ملک کے تمام چڑیا گھر کو ہائی الرٹ پر رہنے کا مشورہ دیا جاتا ہے۔ سی سی ٹی وی کی مدد سے جانوروں پر چوبیس گھنٹے نظر رکھ کر ان کے غیر معمولی رویے یا علامات کی نگرانی کی جانی چاہیے“۔

Published: undefined

جانوروں کی دیکھ بھال کرنے والوں کے لئے کہا گیا ہے کہ وہ کورونا سے ذاتی دفاع کے وسائل کے بغیر ان کے بالکل قریب نہ جائیں۔ اگر کوئی جانور بیمار پڑتا ہے تو اسے باقی جانوروں سے الگ رکھا جائے گا۔ جانوروں کو کھانا دیتے وقت بھی اس بات کا خیال رکھا جائے گا کہ ان کے ساتھ کم از کم رابطہ ہو۔

Published: undefined

اتھارٹی نے دودھ پلانے والے جانوروں کی پیچیدہ نگرانی کرنے اور مشکوک کورونا میں مبتلا جانوروں کے ہر پکھواڑے ان کے حیاتیاتی نمونے لے کر ان کے لئے خاص طور پر بنے طبی اداروں میں جانچ پڑتال کے لئے بھیجنے کی ہدایت دی ہے۔ اس نے کہا ہے کہ ان جانوروں کے حیاتیاتی نمونے لیتے وقت بچانے کے تمام اقدامات کیے جانے چاہیے۔ چڑیا گھر کے تمام ملازمین سے بچاؤ اور متاثر ہونے سے بچنے کے تمام ہدایات پر عمل کرنے کے لئے کہا گیا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined