قومی خبریں

علی گڑھ کے گاؤں میں پُراسرار کیڑے کے حملے سے خوف کا ماحول، 22 لوگ ہوئے متاثر، ایک خاتون کی موت

اطلاع ملنے پر محکمہ صحت اور میونسپل کارپوریشن کی ٹیم  نے گاؤں میں فاگنگ کرائی، پھر بھی بار بار کیڑے کے کاٹنے کے معاملے سامنے آ رہے ہیں۔ کیڑے کے خوف سے شام ہوتے ہی گاؤں میں خاموشی پھیل جاتی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>علامتی تصویر ’انسٹاگرام‘</p></div>

علامتی تصویر ’انسٹاگرام‘

 

اتر پردیش کے علی گڑھ ضلع کے تھانہ منڈراک علاقہ کے گاؤں بھکرولا میں ایک نامعلوم اور پُراسرار کیڑے نے لوگوں میں خوف و دہشت پیدا کر دی ہے۔ گزشتہ 21 دنوں میں اس کیڑے نے 22 لوگوں کو کاٹا ہے۔ اس سے متاثر لوگوں کے جسم پر لال-نیلے رنگ کے زخم اُبھر آئے ہیں۔ وہیں کیڑا کاٹنے کا علاج کراتے ہوئے ایک خاتون کی موت بھی ہو چکی ہے۔ اطلاع ملتے ہی محکمہ صحت اور میونسپل کارپوریشن کی ٹیم بھی گاؤں پہنچی اور پورے علاقے میں فاگنگ کرائی گئی، پھر بھی بار بار کیڑے کے کاٹنے کے معاملے سامنے آ رہے ہیں۔

Published: undefined

محفوظ مانے جانے والے اس گاؤں میں نامعلوم کیڑے نے لوگوں کا جینا محال کر دیا ہے۔ اتوار (29 جون) کو ایک لڑکی کو کاٹنے والا یہ کیڑا اب تک کسی کی نظر میں نہیں آیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ 12-10 دن پہلے ایک خاتون کی اس کیڑے کے کاٹنے سے موت ہو گئی ہے۔ میرا دیوی (45 سال) کی حالت اچانک بگڑ گئی تھی، اہل خانہ اسے فوری طور پر نرسنگ ہوم لے گیا جہاں سانپ کے کاٹنے کے اندیشہ کو پوری طرح سے خارج کر دیا گیا اور اس موت کی کسی دیگر وجہ سے ہونے کی بات کہی گئی۔

Published: undefined

کیڑا کاٹنے کے بعد میرا دیوی کی موت کی خبر سے گاؤں میں سنسنی پھیل گئی ہے۔ اس کے علاوہ تین اور سنگین طور سے متاثر لوگوں کو ضلع اسپتال اور نجی میڈیکل سنٹر میں داخل کرایا گیا ہے۔ اس معاملے میں مقامی انتظامیہ اور محکمہ صحت نے مل کر جانچ تیز کر دی ہے۔

Published: undefined

چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر نیرج تیاگی نے بتایا کہ یہ ایک برساتی کیڑا ہے جو اب تک پہچانا نہیں جا سکا ہے۔ ان کے مطابق یہ کیڑا نہ تو سانپ ہے اور نہ ہی کوئی دیگر جنگلی جاندار۔ انہوں نے کہا کہ میڈیکل ٹیم مسلسل متاثرہ مریضوں کا علاج کر رہی ہے اور حالات پر نظر بنائے ہوئے ہے۔

Published: undefined

محکمہ جنگلات کے ریجنل آفیسر گورو سنگھ نے گاؤں کا دورہ کیا اور کیڑے کی پہچان کرنے کی کوشش کی۔ انہوں نے بتایا کہ نشان اور دیہی لوگوں کی باتوں سے یہ معلوم ہوتا ہے کہ کیڑا اُڑنے والا برساتی کیڑا ہے۔ حالانکہ کسی نے بھی اسے واضح طور سے دیکھنے کی تصدیق نہیں کی، جس کی شناخت میں دقت ہو رہی ہے۔

Published: undefined

دیہی لوگوں کا کہنا ہے کہ شام ہوتے ہی گاؤں میں خاموشی پھیل جاتی ہے کیونکہ ہر کوئی اس کیڑے کے حملے سے خوفزدہ ہے۔ لوگ جلد سے جلد انتظامیہ سے کیڑے کی پہچان اور اس معاملے کے حل کے لیے مناسب قدم اٹھانے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • روس نے یوکرین پر پھر کر دیا خوفناک حملہ، کیف پر داغی گئیں 550 میزائلیں اور ڈرون، درجنوں افراد زخمی

  • ,
  • بہار اسمبلی انتخاب: ووٹرس کی ’خصوصی گہری نظرثانی‘ پر پپو یادو چراغ پا، عدالت جانے کا اعلان، 9 جولائی کو ہوگا بہار بند