قومی خبریں

فاروق عبد اللہ کی دو ٹوک ’ گپکار الائنس ایک پاک اتحاد ہے‘

ضلع صدور نے کہا کہ انتہائی مشکلات اور اڑچنوں کے باوجود بھی پارٹی قیادت کے احکامات کے عین مطابق کام کیا گیا اور اتحاد کے امیدواروں کو ہر طرح کا تعاون اور اشتراک فراہم کیا گیا۔

فاروق عبد اللہ / تصویر  یو این آئی
فاروق عبد اللہ / تصویر یو این آئی 

نیشنل کانفرنس کے صدر و رکن پارلیمنٹ ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا ہے کہ 'گپکار الائنس' ایک پاک اتحاد ہے اور اس اتحاد کا واحد مقصد جموں وکشمیر سے چھینی گئی انفرادیت، اجتماعیت اور شناخت کی بحالی کے لئے مشترکہ جدوجہد کرنا ہے۔

Published: 15 Jan 2021, 7:11 AM IST

انہوں نے جمعرات کو اپنی گپکار رہائش گاہ پر نیشنل کانفرنس صوبہ کشمیر کے زون صدور اور ضلع صدور کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے یہ بات کہی۔ان کا مزید کہنا تھا: 'اللہ کے فضل و کرم اور عوامی اشتراک سے ہم ضرور سرخرو ہوں گے اور جموں وکشمیر کے عوام کے حقوق کی بحالی میں کامیاب ہوں گے۔ اگر ہمارے ادارے نیک ہیں اور ہم حق پر ہیں تو اللہ تعالیٰ ضرور ہمیں کامیابی اور کامرانی بخشے گا'۔

Published: 15 Jan 2021, 7:11 AM IST

فاروق عبداللہ نے کہا کہ اگرچہ نیشنل کانفرنس کو 'گپکار الائنس' کے لئے کافی قربانی دینی پڑی ہے لیکن عوامی مفادات کے سامنے ذاتی اور انفرادی فائدے کوئی معنی نہیں رکھتے۔انہوں نے کہا کہ حالیہ ڈی ڈی سی انتخابات میں لوگوں نے اس اتحاد پر اپنے اعتماد اور بھروسے کی مہر ثبت کر کے دکھائی ہے۔ این سی ترجمان کے مطابق فاروق عبداللہ نے پارٹی کی مضبوطی اور عوام کے ساتھ رابطہ بنائے رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل کانفرنس اپنے اصولوں پر چٹان کی طرح قائم و دائم ہے۔

Published: 15 Jan 2021, 7:11 AM IST

انہوں نے پارٹی عہدیداران اور ورکروں کی طرف سے گپکار الائنس کے امیدواروں کی کامیابی کے لئے کئے گئے کام کو سراہا اور کہا کہ یہ اتحاد جموں و کشمیر اور لداخ کے عوام کی امنگوں، احساسات اور جذبات کی ترجمانی کرتا ہے۔

Published: 15 Jan 2021, 7:11 AM IST

این سی ترجمان کے مطابق اجلاس میں نائب صدر عمر عبداللہ ، جنرل سکریٹری علی محمد ساگر، صوبائی صدر ناصر اسلم وانی، شمالی زون صدر محمد اکبر لون اور وسطی زون صدر علی محمد ڈار بھی موجود تھے۔

Published: 15 Jan 2021, 7:11 AM IST

اجلاس میں ڈی ڈی سی انتخابات کے نتائج پر طویل تبادلہ خیالات کیا گیا اور پارٹی کارگردی کا جائزہ لینے کے علاوہ کمزریوں کی بھی نشاندہی کی گئی۔اجلاس میں اُن نشستو ں کے نتائج بھی زیر غور آئے جہاں پارٹی کو ہار کا سامنا کرنا پڑا۔ اس دوران شرکاء نے ان نشستوں پر ہار کی وجوہات اور پس منظر کے بارے میں اجلاس کو آگاہ کیا۔

Published: 15 Jan 2021, 7:11 AM IST

ضلع صدور نے اجلاس کو ڈی ڈی سی انتخابات میں اپنے اپنے اضلاع میں پارٹی کی کارکردگی اور گپکار الائنس کے امیدوروں کی کامیابی کو یقینی بنانے کے لئے پارٹی قیادت کے احکامات پر علمدآمد کا خلاصہ کیا۔ضلع صدور نے کہا کہ انتہائی مشکلات اور اڑچنوں کے باوجود بھی پارٹی قیادت کے احکامات کے عین مطابق کام کیا گیا اور اتحاد کے امیدواروں کو ہر طرح کا تعاون اور اشتراک فراہم کیا گیا۔اجلاس میں سینئر لیڈران ایڈوکیٹ شوکت احمد میر، قیصر جمشید لون، جاوید احمد ڈار، الطاف احمد کلو،غلام رسول ناز، حاجی عبدالاحد ڈار، غلام محی الدین میر اور شیخ اشفاق جبار موجود تھے۔

Published: 15 Jan 2021, 7:11 AM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 15 Jan 2021, 7:11 AM IST

,
  • دہلی کے بعد احمد آباد میں بھی اسکولوں کو بم کی دھمکی بھرا ای-میل موصول، پولیس تحقیقات شروع

  • ,
  • تصویر: سوشل میڈیا

    " src="//gumlet.assettype.com/qaumiawaz/2024-05/3a44bae5-fef6-4255-9d23-b2a152326155/Manipur_Heavy_Rain.jpg?auto=format&q=35&w=1200">

    منی پور کے وزیر اعلیٰ نے موسلادھار بارش و ژالہ باری کے سبب اسکول-کالج میں 2 دنوں کی تعطیل کا کیا اعلان