کسان جوائنٹ مورچہ نے 6 مارچ کو کنڈلی۔ منیسر۔ پلول (کے ایم پی) پر پانچ گھنٹے چکہ جام کرنے کا اعلان کیا ہے۔
Published: undefined
کنڈلی بارڈر احتجاج کے مقام پر جوائنٹ مورچہ کی قومی کمیٹی کی میٹنگ کے بعدکل صحافیوں سے بات چیت میں کسان لیڈر بلبیر سنگھ راجیوال، یوگیندر یادو، ابھیمنیوکوہاڑ، دھرمیندر ملک، رمضان چودھری، جوگیندر نین اور ڈاکٹر درشن پال نے کہا کہ چھ مارچ کو تحریک کے 100 دن پورے ہورہے ہیں اور اس دن صبح گیارہ بجے سے شام چار بجے تک کے ایم پی ایکسپریس وے پر جگہ جگہ جام کیا جائے گا۔ اس کے ساتھ ہی باقی ملک میں کالے جھنڈے لگاکر احتجاج ظاہر کیا جائے گا اور احتجاج کے مقام پر کسان کالی پٹی باندھیں گے۔
Published: undefined
کسان لیڈروں کی اس سے قبل پانچ مارچ کو کرناٹک سے ایم ایس پی دلاؤ مہم شروع ہورہی ہے۔ اس میں کسان اپنی فصل لیکر منڈی میں جائیں گے اور ملک کے پی ایم مودی سے مانگ کریں گے کہ ایم ایس پی دلاؤ۔ اگر ملک میں ایم ایس پی نافذ ہے تو ان کی فصل کم دام پر کیوں فروخت ہورہی ہے۔ یہ مہم اس کے بعد مہاراشٹر، تلنگانہ، مدھیہ پردیش سے ہوتے ہوئے ملک بھر میں چلے گی تاکہ کسانوں کو سچ کا پتہ چلے کہ آخر ایم ایس پی کے سلسلے میں کیوں لڑائی لڑی جارہی ہے۔
Published: undefined
واضح رہےکسانوں کی بڑی تعداد 26 نومبر سے دہلی کی سرحدوں پر نئے زرعی قوانین کے خلاف احتجاج کر رہےہیں۔ 6 مارچ کو ان کے اس احتجاج کےسو دن مکمل ہونے جا رہے ہیں۔ کسانوں کا مطالبہ ہے کہ حکومت ان قوانین کوواپس لے لےلیکن حکومت اس کے لئےتیار نہیں ہے۔ اس تعلق سے حکومت کی کسان نمائندوں کے ساتھ کئی دور کی بات بھی ہوئی ہےلیکن اس میں کوئی نتیجہ برامد نہیں ہوا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined