قومی خبریں

بڑوت سے ہٹائے گئے کسان مظاہرین، ہریانہ کے تین اضلاع میں انٹرنیٹ خدمات بند

خبروں کےمطابق پولیس نے بڑوت میں دھرنےپر سو رہے کسانوں پر لاٹھیاں برسائیں ، ان کے ٹینٹوں کو اکھاڑ دیا اور مظاہرہ وہاں سے ختم کروا دیا ۔

فائل تصویر آئی اےاین ایس
فائل تصویر آئی اےاین ایس 

نئے زرعی قوانین کے خلاف کسانوں کا احتجاج ایک نیا رنگ لیتا نظر آ رہا ہے۔ 26 جنوری کو کسانوں کی ٹریکٹر پریڈ کے دوران ہوئے تشدد اور لال قلعہ پر خالصہ پنت کا جھنڈا پھیرائے جانے کے بعد سے پورے احتجاج کی شکل ہی بدل گئی ہے، ابھی تک حکومت اور کسانوں کے درمیان ہونے والی بات چیت سے جو امیدیں جڑی ہوئی تھیں وہ ختم ہو تی نظر آرہی ہیں۔

Published: undefined

خبر ہے کہ غازی پور بارڈر پر کل دیر رات سے بجلی نہیں ہے اور وہاں تیعنات پولیس کی تعداد میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔ ان حالات کو دیکھتے ہوئے احتجاج کر رہے کسانوں نے بھی اپنی چوکسی بڑھا دی ہے۔ ادھر ٹریکٹر پریڈ کے دوران ہوئے تشدد کے معاملوں میں پولیس نے 37 کسان رہنماؤں کے خلاف کیس درج کرلئے ہیں۔ پولیس نے کسان رہنما درشن سنگھ کو نوٹس بھیج کر تین دن کے اندر جواب مانگا ہے، وہیں پولیس نے پنجابی اداکر دیپ سدھو اور لکھا سدھانا کے نام بھی ایف آئی آر میں جو ڑ لئے ہیں۔واضح رہے دیپ سدھو پر الزام ہے کہ اس نے ہی لال قلعہ پر خالصہ پنت کا جھنڈا پھیرایا تھا۔

Published: undefined

ادھر اے بی پی نیوز پر شائع خبر کے مطابق پولیس نے 19 دسمبر سے دہلی سہارنپور شاہراہ پر بڑوت شہر میں چل رہے کسانوں کے مظاہرہ کو ختم کرا دیا ہے۔ شائع خبر کے مطابق پولیس نے دھرنے پر سو رہے کسانوں کو لاٹھیوں سے مارا اور ان کے ٹینٹوں کو اکھاڑ دیا اور مظاہرہ وہاں سے ختم کروا دیا۔ واضح رہے پولیس کا دعوی ہے کہ پر امن طریقہ سے احتجاج ختم کروا دیا ہے۔

Published: undefined

ادھر ہریانہ سے خبر موصول ہو رہی ہے کہ تین اضلاع میں آج شام تک انٹرنیٹ خدمات معطل رہیں گی۔اے بی پی نیوزکے مطابق سونی پت، جھجھر اور پلول میں موبائل خدمات آج شام پانچ بجے تک بند رہیں گی۔ سرکاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ علاقہ میں امن قائم کرنے کے لئے کیا گیا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined