قومی خبریں

کسان تحریک: ڈلیوال کی 50 دن کی بھوک ہڑتال، پانی پینے میں بھی مشکل؛ 111 کسان نے کیا یہ اعلان

جگجیت سنگھ ڈلیوال کی بھوک ہڑتال کے 50 دن مکمل ہونے پر، 111 کسان تادم مرگ بھوک ہڑتال پر بیٹھیں گے۔ کسان ایم ایس پی کی قانونی ضمانت کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ حکومت کو 18 جنوری کی ڈیڈلائن دی گئی ہے

<div class="paragraphs"><p>کسان تحریک / آئی اے این ایس</p></div>

کسان تحریک / آئی اے این ایس

 
IANS

پنجاب میں کسانوں کی جانب سے مختلف مانگوں کی حمایت میں مظاہروں نے شدت اختیار کر لی ہے۔ کسان لیڈر جگجیت سنگھ ڈلیوال کی بھوک ہڑتال کو 50 دن مکمل ہو گئے اور ان کی حالت نازک ہو چکی ہے۔ کسان رہنماؤں کا کہنا ہے کہ اب انہیں پانی پینے میں بھی دشواری کا سامنا ہے۔ ڈلیوال کا علاج کرنے والے ڈاکٹروں کے مطابق ان کی صحت دن بدن بگڑتی جا رہی ہے۔

Published: undefined

کسان لیڈر ابھیمنیو کوہاڑ نے منگل کو اعلان کیا کہ بدھ کے روز دوپہر 2 بجے سے 111 کسان کالی پوشاک میں تا دم مرگ بھوک ہڑتال شروع کریں گے۔ یہ کسان پولیس رکاوٹوں کے قریب پُرامن طریقہ سے دھرنا دیں گے۔ کوہاڑ نے کہا کہ جذباتی کسان اپنے رہنما کے قربانی دینے سے پہلے خود قربانی دینے کے لیے تیار ہیں۔

خیال رہے کہ ڈلیوال 26 نومبر 2024 سے بھوک ہڑتال پر ہیں اور کسان شمبھو بارڈر اور کھنوری بارڈر پر کم از کم امدادی قیمت (ایم ایس پی) کی قانونی ضمانت کے لیے مظاہرہ کر رہے ہیں۔

Published: undefined

کسان رہنما راکیش ٹکیت نے حالیہ اجلاس کے بعد کہا کہ ملک میں سخت حکمرانوں کے خلاف عوام میں ناراضگی بڑھ رہی ہے اور بڑے کسان احتجاج کی ضرورت ہے۔ انہوں نے 18 جنوری کو بڑے فیصلے کا اعلان کرتے ہوئے حکومت کو وارننگ دی کہ اگر مطالبات تسلیم نہ کیے گئے تو دوبارہ ملک گیر تحریک شروع کی جائے گی۔ ٹکیت نے مزید کہا کہ 26 جنوری کو حسب روایت ٹریکٹر ریلی بھی نکالی جائے گی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined