قومی خبریں

الوداع 2020: سال بھر کورونا کی وبا جھیلتا رہا ملک

کووڈ -19 نے ایک طرف جہاں ملک کی معیشت پر کراری چوٹ کی وہیں دوسری طرف ہندوستانی سیاست کے کئی بڑے رہنما بھی 2020 میں دنیا کو الوداع کہہ گئے۔

کورونا وائرس / یو این آئی
کورونا وائرس / یو این آئی 

نئی دہلی: اکیسویں صدی کی دوسری دہائی کے آخری سال کی شروعات سے ہی ملک عالمی وبا کورونا وائرس (کووڈ -19) سے دوچار رہا۔ کووڈ -19 نے ایک طرف جہاں ملک کی معیشت پر کراری چوٹ کی وہیں دوسری طرف ہندوستانی سیاست کے کئی بڑے رہنما بھی 2020 میں دنیا کو الوداع کہہ گئے۔

Published: undefined

کورونا کی وبا نے جن اہم سیاسی ہستیوں کو اپنے آغوش میں لیا، ان میں سابق صدر پرنب مکھرجی، کانگریس کے سینئر رہنما احمد پٹیل، آسام کے سابق وزیر ترون گوگوئی اور ریلوے کے وزیر سریش انگڑی اور کئی رکن پارلیمنٹ بھی شامل ہیں۔

Published: undefined

ملک کے 13 ویں صدرجمہوریہ پرنب مکھرجی کی جان کورونا انفیکشن سے گئی۔ سیاسی زندگی میں کانگریس میں رہتے ہوئے اپنی بات بے باکی سے رکھنے والے سبھی کے پیارے پرنب مکھرجی کا 84 سال کی عمر میں 31 اگست کو انتقال ہوگیا تھا۔ پرنب مکھرجی کے دماغ میں جمع خون کو ہٹانے کے لئے ان کی سرجری ہوئی تھی اور وہ کورونا سے بھی متاثر تھے۔ سرجری کے بعد وہ بے ہوش ہی رہے اور 31 اگست کو دنیا کو الوداع کہہ گئے۔

Published: undefined

آسام کے سابق وزیراعلی ترون گوگوئی بھی کورونا وائرس کو نہیں ہرا سکے۔ شمال مشرق میں کانگریس کے قد آور رہنما گوگوئی کی 84 سال کی عمر میں 23 نومبر کو موت ہوگئی۔ کانگریس کے چانکیہ کہے جانے والے گجرات سے راجیہ سبھا کے رکن احمد پٹیل کی جان بھی کورونا نے ہی لی۔ کانگریس صدر سونیا گاندھی کے سیاستی سیاسی صلاح کار رہے احمد پٹیل کا 71 سال کی عمر میں 25 نومبر کو کورونا سے انتقال ہوگیا۔ وہ تین بار لوک سبھا اور پانچ بار راجیہ سبھا کے رکن رہے۔

Published: undefined

فوج سے بی جے پی کے سیاسی ماہر بنے بی جے پی کے بانی اراکین میں ایک سابق وزیر خارجہ اور وزیر دفاع جسونت سنگھ کا بھی طویل علالت کے بعد 82 سال کی عمر میں 27 ستمبر کو انتقال ہو گیا۔ بی جے پی کی سیاست کے ماہر جسونت سنگھ کے آخری کچھ برس پارٹی کے ساتھ کڑواہٹ بھرے رہے۔ ایک وقت تھا جب وہ پارٹی کے اعلی اور معزز رہنماؤں میں اٹل بہاری واجپئی اور لال کرشن اڈوانی کے ساتھ شمار کیے جاتے تھے۔

Published: undefined

چھتیس گڑھ کے سابق وزیراعلی اور کسی زمانے میں کانگریس کے قدآور رہنما اور سابق نوکر شاہ اجیت جوگی نے بھی 29 مئی کو دنیا سے الوداع کہہ دیا۔ سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے جنرل سکریٹری اور پارٹی کے بانی ملائم سنگھ ، کے سب سے بھروسے مند راجیہ سبھا کے رکن پارلیمنٹ امر سنگھ گردے کی طویل بیماری کے بعد یکم اگست کو سنگاپور میں دنیا سے رخصت ہوگئے۔ سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کی سربراہی میں متحدہ ترقی پسند اتحاد (یو پی اے) حکومت کو بچانے کے لئے پارلیمنٹ میں ووٹ کے لئے نوٹ میں ان کا نام خوب نمایاں ہوا تھا۔

Published: undefined

سال کے آخر میں کانگریس کے بزرگ رہنما اور سابق خزانچی اور مدھیہ پردیش کے سابق وزیر اعلی موتی لال وورا نے بھی 93 برس کی عمر میں 21 دسمبر کو آخری سانس لی۔ 1985 اور 1989 میں وہ دو بار غیر منقسم مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی رہے۔

Published: undefined

یہی نہیں، آندھرا پردیش کے چار ممبران پارلیمنٹ، تروپتی سے بلی درگا پرساد، کرناٹک سے اشوک راجیہ سبھا رکن پارلیمنٹ ، تمل ناڈو کے کنیاکماری سے کانگریس کے رکن پارلیمنٹ ایچ وسنت کمار بھی انتقال کر گئے۔ سابق کرکٹر اور اتر پردیش حکومت میں وزیر چیتن چوہان بھی کورونا سے ہار گئے۔ اس کے علاوہ بہت سارے اراکین پارلیمنٹ بھی اس عالمی وبا کا شکار ہو گئے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined