قومی خبریں

مشہور شاعر منور رانا کی طبیعت بگڑی، آئی سی یو میں داخل، ڈاکٹروں نے آئندہ 72 گھنٹوں کو اہم قرار دیا

مشہور شاعر منور رانا کی طبیعت اچانک خراب ہو گئی ہے، انہیں لکھنؤ کے اپالو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے اور وہ فی الحال آئی سی یوی میں ہیں اور ان کی حالت نازک بنی ہوئی ہے

منور رانا / آئی اے این ایس
منور رانا / آئی اے این ایس IANS_ARCH

لکھنؤ: مشہور و معروف شاعر منور رانا کی طبیعت اچانک خراب ہو گئی ہے۔ انہیں لکھنؤ کے اپالو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے اور وہ فی الحال آئی سی یو میں زیر علاج ہیں۔ رپورٹ کے مطابق منور رانا کی حالت نازک بنی ہوئی ہے اور انہیں وینٹی لیٹر کی سپورٹ پر رکھا گیا ہے۔ اس کی اطلاع ان کی بیٹی سمیہ رانا نے دی ہے۔

Published: undefined

منور رانا کی صاحب زادی سمیہ رانا نے ویڈیو پیغام کے ذریعے والد خراب صحت کی اطلاع دی۔ انہوں نے کہا کہ ان کے والد کی طبیعت کافی دنوں سے خراب چل رہی ہے لیکن اب حالت زیادہ بگڑنے پر انہیں اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ انہوں نے ویڈیو کے ذریعے لوگوں سے والد کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کرنے کی درخواست کی ہے۔

Published: undefined

سمیہ نے کہا کہ ان کے والد کی طبیعت گزشتہ تین دنوں سے ٹھیک نہیں ہے اور حالات اچانک بگڑ گئی ہے۔ اس وقت ڈاکٹروں کی نگہداشت میں ان کا علاج چل رہا ہے۔ ڈاکٹروں نے آئندہ 72 گھنٹوں کو انتہائی اہم قرار دیا ہے۔ ڈاکٹر لگاتار ان کی صحت پر نظر رکھے ہویے ہیں۔ امید ہے کہ پاپا جلد صحت ہو جائیں گے۔

Published: undefined

خیال رہے کہ ایک سال قبل بھی منور رانا کی طبیعت خراب ہو گئی تھی اور انہیں علاج کے لیے لکھنؤ کے پی جی آئی میں داخل کرانا پڑا تھا۔ منور رانا گردے کی تکلیف کے باعث ڈائیلاسز پر تھے اور ان کا علاج دہلی میں چل رہا تھا۔ گزشتہ سال مئی میں ان کی طبیعت اچانک خراب ہو گئی۔ اس کے بعد اہل خانہ نے انہیں لکھنؤ کے سنجے گاندھی پوسٹ گریجویٹ انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز کے ایمرجنسی وارڈ میں داخل کرایا، جہاں ڈاکٹروں نے آپریشن کا مشورہ دیا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined